بانی پی ٹی آئی نے فیصل چوہدری اور سلمان اکرم راجہ کی صلح کرادی

پیر 28 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیر اعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بیرسٹر سلمان اکرم راجہ اور فیصل چودھری کے مابین صلح صفائی کرادی ہے، جس کے بعد فیصل چوہدری کو دوبارہ عمران خان کی لیگل ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔

پارٹی ذرائع  کے مطابق جیل میں قائم کمرہ عدالت میں عمران خان اور فیصل چوہدری نے گلے مل کر کافی دیر گفتگو کی، عمران خان نے فیصل چوہدری کو پارٹی پالیسی کے مطابق چلنے کی ہدایت کردی۔

یہ بھی پڑھیں: فیصل چوہدری تحریک انصاف کی لیگل ٹیم سے فارغ، وجہ کیا بنی؟

ذرائع کے مطابق عمران خان نے فیصل چوہدری کے ذریعے سابق رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری کو بھی پیغام بھیجا ہے، عمران خان نے فیصل چوہدری سے کہا ہے کہ فواد چوہدری سے کہیں کہ پارٹی اور پارٹی قیادت کے خلاف بیان بازی سے باز رہیں۔

واضح رہے کہ سلمان اکرم راجہ نے چند روز قبل عمران خان سے فیصل چوہدری کو لیگل ٹیم سے نکالنے کی سفارش کی تھی، عمران خان نے بیرسٹر سلمان اکرم راجہ کو بھی اس ضمن میں معاملات ٹھیک کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کی سیاست میں تحریک انصاف کی کوئی اہمیت نہیں، فوادچوہدری

ذرائع کے مطابق فیصل چوہدری اور سلمان اکرم راجہ کے مابین صلح صفائی کے وقت بیرسٹر علی ظفر بھی موجود تھے، عمران خان کمرہ عدالت میں دیر تک فیصل چوہدری سے بغل گیر رہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp