بشریٰ بی بی کا راہداری ضمانت اور مقدمات کی تفصیل حاصل کرنے کے لیے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع

پیر 28 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے راہداری ضمانت اور اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیل حاصل کرنے کے لیے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم بشریٰ بی بی کی راہداری ضمانت کی درخواست پر کل سماعت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں بشریٰ بی بی پشاور کیوں آئیں اور مستقبل میں کیا کرنے کا ارادہ ہے؟ بیرسٹر سیف کی وی نیوز سے خصوصی گفتگو

دوسری جانب بشریٰ بی بی نے اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیل حاصل کرنے کے لیے جو درخواست دائر کی ہے اسے بھی کل ہی سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا ہے۔

پشاور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شکیل احمد پر مشتمل 2 رکنی بینچ کل درخواست پر سماعت کرےگا۔

بشریٰ بی بی نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ حکومت نے میرے خلاف مختلف مقدمات درج کیے ہیں، لیکن اس کی تفصیل فراہم نہیں کی جارہی۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ تمام مقدمات کی تفصیل فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں ’قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ بشریٰ بی بی تحریک انصاف کی قیادت کریں گی‘

واضح رہے کہ توشہ خانہ کیس میں ضمانت پر رہا ہونے کے بعد بشریٰ بی بی وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں قیام پذیر ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِصدارت اجلاس، پیٹرولیم قیمتوں کے اثرات، کفایت شعاری اقدامات کا جائزہ

گوجرانوالہ کی ایتھلیٹ حرم ریحان نے بھارتی ریکارڈ توڑ کر گینز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا

سرکاری پینشن نظام کی اصلاحات، پاکستان کا50 کروڑ ڈالر قرض پروگرام تجویز

بنگلہ دیش میں نہروں کی ملک گیر کھدائی کا منصوبہ 16 مارچ سے شروع

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے سلیکشن کمیٹی کو مکمل فری ہینڈ دیدیا

ویڈیو

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

ایران کا سپریم لیڈر کیسے منتخب ہوتا ہے، اس کے پاس کیا اختیار ہوتا ہے؟، امریکا و اسرائیل کو بڑا دھچکا

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے