پنجاب اسمبلی : پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد منظور

پیر 28 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

افواج پاکستان کی خدمات اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے پنجاب اسمبلی میں قرارداد منظور کرلی گئی ہے۔

پیر کے روز پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی امور کے وزیر مجتبیٰ شجاع الرحمان نے افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے قرارداد پیش کی۔

پنجاب اسمبلی میں پیش کی گئی قراردار کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان افواج پاکستان کے شہدا و غازیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ ’ افواج پاکستان بحریہ سرحدی حدود کے علاوہ نظریاتی سرحدوں کی بھی حفاظت کررہی ہیں، میدان جنگ میں فتح اور شکست کے فیصلے اسلحہ چلانے والوں کے حوصلے کرتے ہیں، تاریخ بزدلوں کو نہیں بہادروں کو یاد رکھتی ہے۔‘

یہ بھی پڑھیں: مسلح افواج دفاع وطن کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف

قراردار میں کہا گیا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے دفاع میں اسلحہ کی اہمیت نہیں بلکہ پاک افواج کے عزم و حوصلہ اور استقامت کی ضرورت پر زور دیا، پنجاب اسمبلی کا ایوان مسلح افواج کو وطن عزیز کے لیے دی جانے والی قربانیوں پر انہیں خراج عقیدت  پیش کرتا ہے۔

قراردار میں مزید کہا گیا ہے کہ پاک فوج ہمیشہ مشکل وقت میں قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہوتی ہے اور قوم کی توقعات پر پورا اتری ہے، پاک افواج کے شاہینوں نے ہمیشہ قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے اور ہماری افواج جذبہ شہادت سے سرشار اور وطن کےلیے موت کو گلے لگانے کےلیے ہمہ وقت تیار رہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کے گردو نواح میں آرمی ڈپلائمنٹ کا عمل مکمل، پاک فوج کے دستوں نے ڈی چوک کا کنٹرول سنبھال لیا

صوبائی اسمبلی میں منظور کی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان پاک افواج کے مسلح شہیدوں غازیوں کو خراج عقیدت و تحسین پیش کرتا ہے، پاک افواج قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں، پاکستان میں مضبوط مسلح افواج بری، بحری اور فضائی سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ملک کی نظریاتی سرحدوں کی بھی محافظ ہیں۔

قرارداد میں افواج پاکستان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مسلح افواج اور اس کے ذیلی اداروں کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، پاک فوج نے وفاقی و صوبائی حکومتوں کی معاونت کرتے ہوئے امن و امان کے قیام، حوالہ ہنڈی کے کاروبار، اسمگلنگ، دہشتگردی کے تدارک کے لیے بھرپور معاونت کی، جو قابل تحسین ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فوج نے نمایاں کارکردگی پر 35 سائنسدانوں اور انجینیئرز کو اعزازات سے نواز دیا

مجتبیٰ شجاع الرحمن کی پیش کردہ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاک افواج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ جیت کر قوم کے دل جیت لیے ہیں کیوں کہ پاک افواج کی قربانیوں کی بدولت قوم رات کو سکون سے سوتی ہے، اس لیے یہ ایوان تمام مسلح افواج کو زبردست خراج تحسین پیش کرتا ہے۔

صوبائی اسمبلی میں پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کی قراردار کثرت رائے سے منظور کرلی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

زمبابوے کی ٹیم سہ ملکی ٹی20 سیریز کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی

پاکستان کا بڑا اعزاز، سینکڑوں پاکستانی محققین دنیا کے ٹاپ سائنسدانوں میں شامل

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان میں انٹرنیٹ سروس معطل ’انٹرنیٹ صرف سہولت نہیں، ہمارا روزگار ہے‘

خیبرپختونخوا میں منعقدہ جرگے کے بڑے مطالبات، عملدرآمد کیسے ہوگا اور صوبائی حکومت کیا کرےگی؟

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ