پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین رمیز راجا نے قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود سے نامناسب سوالات پر وضاحت دے دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شان مسعود سے نا مناسب سوالات پر رمیز راجا کو پی سی بی کا نوٹس
یوٹیوب پر اپنے وی لاگ میں رمیز راجا نے کہا کہ کھلاڑیوں سے سوال کرنا ان کا حق ہے، سوال پوچھ کر شان مسعود کو نیچا دکھانا ان کا مقصد نہیں تھا۔ ’کسی نے میرا مکمل انٹرویو نہیں دیکھا تو میں اس بارے بات نہیں کروں گا، شان مسعود میرے بیٹے کی عمر کے ہیں، ان سے بیٹنگ سے متعلق بات ہوتی رہتی تھی۔‘
Ramiz Raja gives explanation on controversial questions from Shan Masood! pic.twitter.com/egCOgQfSCs
— Arfa Feroz Zake (@ArfaSays_) October 28, 2024
رمیز راجا نے کہا کہ شان مسعود کی کپتانی میں پاکستان 6 ٹیسٹ میچ ہارا تو میں نے نہیں کہا تھا کہ شان مسعودکو ہٹا دیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ سوشل میڈیا کی باتوں پر دھیان نہیں دیتے،جو لوگ کرکٹ نہیں کھیلے وہ سوشل میڈیا پر کرکٹ پر بات کرتے ہیں، ایسا لگتا ہے پاکستان کرکٹ زندہ ہی سوشل میڈیا پر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رمیز راجا نے خراب وکٹوں کی ذمہ داری بابر اعظم پر ڈال دی
یاد رہے کہ سابق لیجنڈ بلے باز اور کمینٹیٹر رمیز راجا نے بنگلہ دیش سے ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ سیریز ہارنے اور پھر انگلینڈ کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست کے بعد شان مسعود سے ایک پوسٹ میچ انٹرویو میں سوالات کیے اور ان سے پوچھا کہ آپ نے مسلسل 6 میچ ہارنے کا ریکارڈ کیسے بنایا؟
یہ بھی پڑھیں: رمیز راجا نے کس ہیر کی یاد میں اپنے نام سے ’ن‘ نکال دیا؟
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے بھی رمیز راجا کے سوالات اور ریمارکس پر عدم اطمینان اور ناراضی کا اظہار کیا، دوسری طرف رمیز راجا کی نا مناسب گفتگو کا نوٹس لیتے ہوئے پی سی بی نے انہیں آئندہ کمینٹری پینل میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔