وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کے 2 روزہ سرکاری دورے پر اپنے وفد کے ہمراہ اسلام آباد سے ریاض پہنچ گئے ہیں۔ وزیراعظم کا استقبال ریاض کے ڈپٹی گورنر پرنس محمد بن عبدالرحمان نے کیا۔ پاکستانی سفیر احمد فاروق بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیراعظم ریاض میں 29 سے 31 اکتوبر کو منعقد ہونے والے 8ویں فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو (FII) میں شرکت کریں گے۔
وزیرِاعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دو روزہ سرکاری دورے پر ریاض پہنچ گئے۔ pic.twitter.com/GSQvdUCULV
— WE News (@WENewsPk) October 29, 2024
وزیراعظم کے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق ’لا محدود آفاق: آئندہ کل کی تعمیر کے لیے آج سرمایہ کاری‘ کے موضوع پر منعقدہ 8ویں فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے ممالک شریک ہوں گے۔ شریک ممالک اپنی معیشت کی خصوصیات پر روشنی ڈالتے ہوئے سرمایہ کاری کے فروغ اور پائیدار مستقبل کے لیے مشاورتی عمل کا حصہ بنیں گے۔
مزید پڑھیں:سعودی عرب کی وادی لجب: قدرت کا حیرت انگیز شاہکار
فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو کانفرنس میں مصنوعی ذہانت، روبوٹکس، تعلیم، توانائی، خلا، صحتِ عامہ اور پائیدار ترقی کے حوالے سے دنیا کو در پیش مسائل کے حل کے حوالے سے گفتگو و مشاورت ہوگی۔ اپنے 2 روزہ دورہ سعودی عرب میں وزیرِ اعظم کی اعلیٰ سعودی قیادت سے ملاقاتیں بھی ہوں گی۔ وزیر اعظم کی سعودی ولی عہد عزت مآب شہزادہ محمد بن سلمان سے بھی ملاقات متوقع ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ pic.twitter.com/0gtcKuqu8Z
— WE News (@WENewsPk) October 29, 2024
ملاقاتوں میں پاکستان اور سعودی عرب کے مابین موجود دوطرفہ تعلقات بالخصوص تجارت، توانائی، معدنیات، زراعت اور دفاع کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال ہوگا۔
Just landed in the beautiful city of Riyadh at the invitation of my brother HRH Crown Prince Mohammed bin Salman to participate in the 8th Future Investment Initiative Conference. Look forward to attend this impressive gathering of political, business and corporate world leaders… pic.twitter.com/Edklrhfr8F
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) October 29, 2024
مزید پڑھیں:سعودی عرب کی وادی لجب: قدرت کا حیرت انگیز شاہکار
وزیرِاعظم 8ویں فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو میں شرکت پر آئے رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیرِ تجارت جام کمال خان، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب، وزیرِ نجکاری عبدالعلیم خان، وزیرِ پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک اور وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔