جعلی پولیس مقابلہ: فیصل آباد پولیس کے 3 اہلکاروں کو سزائے موت کا حکم

منگل 29 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیصل آباد کی ضلعی عدالت نے جعلی پولیس مقابلے میں 2 نوجوانوں کی ہلاکت پر 3 پولیس اہلکاروں سمیت 4 ملزمان کو 2 بار سزائے موت کا حکم سنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عابد باکسر پر مقدمات کے لیے مساجد میں اعلانات

2018 میں رپورٹ ہونیوالے جعلی پولیس مقابلے کے مقدمے کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج نے کی، وکلا کی جانب سے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے جعلی پولیس مقابلے میں 2 نوجوانوں کے قتل کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے چاروں ملزمان ہیڈ کانسٹیبل اصغر علی، کانسٹیبل فلک شیر، فیصل اور رضاکار وقاص کو فی کس20 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی ہے، عدالت نے مقدمے میں نامزد ملزم اے ایس آئی جاوید اختر کو بری کرنے کا حکم دیا ہے۔

مزید پڑھیں: ساہیوال میں دہشتگردوں کی ہلاکت کا مقدمہ 12 حملہ آوروں کیخلاف درج

مجرم پولیس اہلکاروں نے 8 اگست 2018ء کو موٹر سائیکل سوار ارسلان اور عثمان کو قتل کیا تھا اور بعد ازاں اسی دُہرے قتل کو پولیس مقابلہ ظاہر کرنے کی کوشش کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جی 7 ممالک کا اہم فیصلہ، خام تیل کی قیمت میں نمایاں کمی

ایران کے پاس ابھی کئی سپرائزز موجود ہیں، ایرانی وزیر خارجہ کا امریکا کو انتباہ

پورٹ قاسم پر تیل بردار جہاز کی ہنگامی برتھنگ شروع،مزید 2 جہاز جلد پاکستان پہنچے گے

مشرق وسطیٰ بحران: وزیراعظم کی جانب سے کیے گئے کفایت شعاری اقدامات کیا ہیں؟

اسلام آباد: پریس کلب انڈرپاس ٹریفک کے لیے بند، متبادل راستے کیا ہیں؟

ویڈیو

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

ڈی بال کی راتیں: رمضان المبارک میں لیاری کی گلیوں کی رونق

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان