ایم ڈی کیٹ امتحان دینے والے طلبہ کو ریلیف مل گیا، اسلام آباد ہائیکورٹ سے بڑا حکم جاری

منگل 29 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ ہائیکورٹ کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی ایم ڈی کیٹ کا امتحان دوبارہ لینے کے احکامات جاری کردیے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس ارباب طاہر نے ایم ڈی کیٹ کا امتحان دوبارہ لینے کا حکم جاری کیا۔

یہ بھی پڑھیں سندھ ہائیکورٹ نے ایم ڈی کیٹ کی میرٹ لسٹ شائع کرنے سے روک دیا

جسٹس ارباب محمد طاہر نے ایک صفحے پر مشتمل مختصر فیصلہ جاری کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ پی ایم ڈی سی رپورٹ کے مطابق ایم ڈی کیٹ پیپر میں سوالات کورس میں سے نہیں تھے، اس لیے شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی ایک ماہ میں دوبارہ ٹیسٹ لے۔

مختصر فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کی حدود کے درخواست گزاروں سے دوبارہ امتحان لیا جائے۔

عدالت نے قرار دیا ہے کہ جن امیدواروں نے پہلے امتحان دیا ہے اور دوبارہ دینا چاہتے ہیں صرف ان کو اجازت ہوگی، امیدواروں کو پہلا یا دوسرا رزلٹ بطورآپشن استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ امیدواروں سے 8 ہزار روپے فیس پہلے ہی لی جاچکی ہے، اس لیے دوبارہ بوجھ نہ ڈالا جائے۔

یہ بھی پڑھیں ایم ڈی کیٹ امتحان، اسلام آباد ہائیکورٹ کا طلبہ کے لیے ریلیف، بڑا حکم جاری کردیا

واضح رہے کہ اس سے قبل 26 اکتوبر کو سندھ ہائیکورٹ نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ چار ہفتوں میں دوبارہ لینے کا حکم دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp