حکمراں اتحاد نے سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد میں اضافے سے متعلق بل قومی اسمبلی میں پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد 17 سے بڑھا کر 23 کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں وفاقی حکومت کا سپریم کورٹ ججز کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ
میڈیا رپورٹس کے مطابق ججز کی تعداد میں اضافے کا بل جمعہ یکم نومبر کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، جس کے بعد سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد چیف جسٹس سمیت 23 ہوجائے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے قبل مسلم لیگ ن کے ممبر قومی اسمبلی بیرسٹر دانیال نجی کارروائی کے دن بل پیش بھی کرچکے ہیں۔
واضح رہے کہ ججوں کی تعداد میں اضافے سے متعلق بل کی منظوری کے لیے قومی اسمبلی اجلاس میں جمعہ تک توسیع کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں عدالتوں اور پارلیمنٹ کے بجائے فیصلہ بالآخر سڑکوں پر ہوگا، سلمان اکرم راجا
دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ میں ترمیم پر بھی حکمراں اتحاد کے درمیان مشاورت جاری ہے۔