جامعہ بلوچستان کے ملازمین کا انوکھا احتجاج، زکوۃ و خیرات جمع کرنا شروع کردی

پیر 10 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جامعہ بلوچستان کے ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف انوکھا احتجاج کرتے ہوئے زکوۃ و خیرات اکٹھا کرنا شروع کردی ہے۔

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں قائم جامعہ بلوچستان میں مالی بحران کے سبب تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف ملازمین کا احتجاج آٹھویں روز بھی جاری رہا۔

اس دوران احتجاج میں شدت لاتے ہوئے اساتذہ، افسران و دیگر عملے کی جانب سے انوکھا انداز اختیار کیا گیا۔ مظاہرین نے ملازمین کی تنخواہوں کے لیے احتجاجاً زکوۃ و خیرات اکٹھا کرنا شروع کردی۔

مظاہرین احتجاجاً سریاب روڈ پر یونیورسٹی کے سامنے نکل آئے جن کے ہاتھوں میں چندے کے ڈبے موجود تھے جن پر ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی، آٹے کے حصول اور جامعہ بلوچستان کی امداد کرنے سے متعلق نعرے درج تھے۔

احتجاج میں مزید شدت لاتے ہوئے ملازمین نے کتب بھی زمین پر رکھ دیں جبکہ چند اساتذہ نے وائس چانسلر کی گمشدگی سے متعلق چارٹ اٹھا رکھے تھے۔

ملازمین نے موقف اختیار کیا ہے کہ جامعہ بلوچستان کا مالی بحران حل کرنے کے لیے ہمیں خیرات دی جائے۔ تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے گھریلو معاملات چلانا ناممکن ہوگئے ہیں ایسے میں خیرات نہ مانگیں تو کیا کریں؟

ملازمین نے تنخواہیں نہ ملنے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان بھی کردیا ہے۔

واضح رہے کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی جامعہ بلوچستان کی جانب سے یونیورسٹی کے ملازمین اور پینشنرز کو واجبات ادا نہ کرنے کے خلاف یونیورسٹی میں مکمل تالا بندی اور امتحانات کا بائیکاٹ جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر ٹرمپ اور وزیراعظم شہباز کی ملاقات پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا اہم بیان

ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے فروخت کی منظوری دے دی، امریکا میں نئی کمپنی بنے گی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں، آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو خبردار کردیا

بھارت نے شیخ حسینہ کی میزبانی کرکے بنگلہ دیش سے تعلقات خراب کیے، محمد یونس

ویڈیو

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی