لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے نئے سربراہ کو بھی اسرائیل نے نشانہ بنانے کی دھمکی دے دی۔
اسرائیل کے وزیر دفاع نے سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں نعیم قاسم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ تقرری زیادہ عرصے کے لیے نہیں عارضی ہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں حزب اللہ نے حسن نصراللہ کی جگہ نعیم قاسم کو سربراہ منتخب کرلیا
اسرائیلی وزیر دفاع کی جانب سے عبرانی زبان میں بھی ایک پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں لکھا گیا کہ ان کی الٹی گنتی شروع ہوچکی اور یہ تقرری عارضی ہے۔
واضح رہے کہ لبنان کی مزاحتمی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی شہادت کے ایک ماہ بعد نعیم قاسم کو سربراہ منتخب کرلیا گیا ہے، جس کا باضابطہ اعلان بھی کردیا گیا۔
نعیم قاسم حسن نصراللہ کے نائب رہ چکے ہیں، اور ان کی شہادت کے بعد انہیں قائم مقام سربراہ کی ذمہ داریاں تفویض کی گئی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں حزب اللہ کے ممکنہ سربراہ ہاشم صفی الدین کی شہادت کی تصدیق
یہ بھی واضح رہے کہ حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد ممکنہ سربراہی کے لیے سامنے آنے والے ہاشم صفی الدین کو بھی اسرائیل کی جانب سے شہید کردیا گیا تھا۔