ترمیم کے لیے ووٹ نہ کرتے تو حکومت نے 11 ووٹ خرید لیے تھے، مولانا فضل الرحمان

بدھ 30 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سربراہ جمیعت علما اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آئینی ترمیم کے لیے ووٹ نہ کرتے ہوئے حکومت نے 11ووٹ خرید لیے تھے، اور ایسا گندا مسودہ آتا جس سے مسائل بڑھ جاتے۔

مولانا فضل الرحمان نے ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سمیت تمام سیاسی لیڈران کی قید و بند کے خلاف ہوں، نئے انتخابات سے ہی اب ملک کو بچا سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: مولانا سے رابطہ کیوں کیا تھا، 26ویں ترمیم پر اگلا لائحہ عمل کیا ہوگا؟ سلمان اکرم راجہ نے بتایا

سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم میں 56 شقیں تھیں جن کو ہم 22 پر لے آئے، 5شقیں جے یو آئی کی شامل ہوئیں اور آئینی ترمیم کی  شقیں 27ہوگئیں، اگر ہم ووٹ نہ کرتے تو حکومت نے بندے خرید کر پورے کر لیے تھے۔

 

’اگر ہم ووٹ نہ کرتے تو بہت گندا ڈرافٹ آتا‘۔

یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان نے دوبارہ الیکشن کا مطالبہ کردیا

مولانا کا کہنا تھا کہ ایک مہینے کی محنت کے بعد جے یو آئی نے اپنا  ہدف حاصل کرلیا، پی ٹی آئی نے اپنے حالات کی وجہ سے ووٹ نہیں دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پی ٹی آئی کو مذاکرات میں لمحہ بہ لمحہ باخبر رکھا، جن کی حکومت بنائی گئی وہ 26ویں آئینی ترمیم لانے میں مکمل ناکام رہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل