اہلیہ نے خلع نہیں لی، فردوس جمال نے بیٹے کے بیان پر خاموشی توڑ دی

بدھ 30 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان  کے سینئر اداکار فردوس جمال بیٹے کے بیان پر کھل کر سامنے آ گئے اور اہلیہ سے خلع کے معاملے پر خاموشی توڑ دی۔

فردوس جمال کا کہنا ہے کہ ان کے اور اہلیہ کے درمیان کوئی طلاق نہیں ہو رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے بچے شادی شدہ ہیں اور وہ دادا بن چکے ہیں اب کیسے بیوی سے الگ ہو سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ سچ نہیں ہے۔

 

@subhasadiq #exclusive #firdousjamal #videoviral ♬ original sound – Subha Sadiq

واضح رہے کہ گزشتہ روز سینیئر اداکار فردوس جمال کے بیٹے حمزہ فردوس نے گزشتہ روز والد پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے کہا تھا کہ والد کے رویے کی وجہ سے ان کی والدہ نے خلع لے لی ہے۔

حمزہ فردوس نے یوٹیوب پر جاری کی گئی ویڈیو میں بتایا کہ وہ اپنے گھریلو معاملات کو سوشل میڈیا پر نہیں لانا چاہتے تھے لیکن والد کی متعدد ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد مجبور ہوئے کہ اس معاملے پر بات کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: فردوس جمال کا متنازع بیان، ہمایوں سعید نے خاموشی توڑ دی

حمزہ فردوس نے کہا کہ ان کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ نے ان کے والد کے ساتھ شادی میں 40 سال گزار دیے لیکن اس باوجود وہ یہی شکوہ کرتے رہتے ہیں کہ ان کی شادی غلط جگہ پر ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی عورت شادی کے 35 سال بعد خلع لینا نہیں چاہتی اور ان کی والدہ صرف اس امید میں اتنے سال پیچیدہ رشتے میں رہیں کہ ایک دن سب ٹھیک ہو جائے گا لیکن کچھ بھی بہتر نہیں ہوا۔

حمزہ فردوس نے اپنے والد کی غلطیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ والد کی بہت سی بری عادتیں تھیں جو خاندان کے لیے تکلیف دہ تھیں لیکن انہوں نے کبھی اپنی غلطیوں کو تسلیم نہیں کیا بلکہ اپنے بچوں اور بیوی کے خلاف چلے گئے۔

انہوں نے سوال کیا کہ لاہور میں رہائش کے لیے اور بھی اچھی جگہیں ہیں لیکن ان کے والد ایک خراب جگہ میں رہائش کے لیے بضد کیوں ہیں؟ اور وہاں ہی وہ کیوں رہائش اختیار کیے ہوئے ہیں؟

ان کا کہنا تھا کہ ان کے والد اور خاندان سے متعلق بہت سارے معاملات کا علم میڈیا کے بہت سارے لوگوں کو ان سے زیادہ ہوگا، اس لیے وہ زیادہ کھل کر بات نہیں کرنا چاہتے، وہ پردے میں رہ کر بات کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سرینگر: پولیس اسٹیشن میں خوفناک دھماکا، 9 اہلکار ہلاک، 27 زخمی

2 سال بعد سینچری اسکور کرکے بابر اعظم نے مخالفین کو کیا پیغام دیا؟

وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی کا حیات میڈیکل کمپلیکس پشاور کا ہنگامی دورہ

افغانستان دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں، کالعدم ٹی ٹی پی کن علاقوں میں موجود ہے؟

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نادرا کی جانب سے نکاح کے بعد ریکارڈ اپڈیٹ لازمی قرار دینے پر شہریوں کا ردعمل کیا ہے؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے