کراچی: منفرد اسٹائل کے حامل اسسٹنٹ کمشنر حازم بھنگوار کو عہدے سے ہٹادیا گیا

بدھ 30 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کے اسسٹنٹ کمشنر حازم بھنگوارکو ایس اینڈ جی ڈی رپورٹ کرنےکی ہدایت کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: من بھاتے لباس پہننے والے اسسٹنٹ کمشنر حازم بھنگوار کا نقادوں کو جواب

 حازم بھنگوار نے سندھ ہائیکورٹ اور کمشنرکے حکم پر 3 افسران کو سرکاری رہائشگاہ چھوڑنےکا خط لکھا تھا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے عدالتی حکم پر ڈپٹی سیکریٹریز کو نوٹس جاری کیا تھا جو کمشنرکراچی کمپاؤنڈ میں رہائش پذیرتھے۔

مزید پڑھیے: ہم اسٹائل ایوارڈز: علیزے شاہ، آئمہ بیگ اور حازم بنگوار توجہ کا مرکز کیوں رہے؟

ذرائع کے مطابق تینوں افسران کمشنرآفس کا حصہ نہیں اوررہائش گاہ کمشنر آفس کے افسران کے لیے ہے۔

کمشنرکراچی کی ہدایت پرعدالتی حکم پرعمل درآمد کے لیے ڈی سی جنوبی کو ہدایات جاری کی گئیں۔

واضح رہے کہ حازم بھنگوار اپنے منفرد فیشن اور اسٹائل کی وجہ سے مشہور ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اپنے کام کے علاوہ بھی ان کی ایک زندگی ہے اور وہ ہمیشہ عوام کی فکر میں رہتے ہیں اور 100 فیصد کارکردگی کا مظاہرہ بھی کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp