لاہور کے مختلف علاقوں میں گرین لاک ڈاؤن کیوں لگایا گیا؟

بدھ 30 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب حکومت نے اسموگ کے پیش نظر لاہور کے مختلف علاقوں میں گرین لاک ڈاؤن لگا دیا۔

ڈی جی ماحولیات پنجاب عمران حامد شیخ کے مطابق بڑھتی ہوئی اسموگ اور فضائی آلودگی کو کم رکھنے کے لہے پنجاب حکومت نے یہ اقدام اٹھایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں فضائی آلودگی بڑھنے کا خدشہ، پنجاب حکومت کا اسموگ الرٹ جاری

جن علاقوں میں گرین لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے ان میں ڈیوس روڈ، ایجرٹن روڈ ، ڈیورنڈ روڈ اور کشمیر روڈ شامل ہیں۔

اس کے علاوہ شملہ پہاڑی سے گلشن سینیما اور ایبٹ روڈ، جبکہ شملہ پہاڑی سے ریلوے اسٹیشن اور ایمپریس روڈ بھی پابندی والے علاقوں میں شامل ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کوئین میری روڈ اور اس کے اطراف کو بھی آلودگی والے علاقوں میں شامل کیا گیا ہے۔

محکمہ ماحولیات کے مطابق جن علاقوں میں گرین لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے وہاں تعمیراتی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد ہوگی، اس کے علاوہ چنگ چی رکشے بھی نہیں چل سکیں گے۔

لاک ڈاؤن والے علاقوں میں کمرشل جنریٹر چلانے پر بھی پابندی ہوگی، جبکہ باربی کیو اور کھلے فوڈ پوائنٹس رات 8 بجے کے بعد بند ہوجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں پنجاب میں اسموگ کا باعث بننے والے بھٹے بنا نوٹس دیے ڈھانے کا حکم

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ گرین لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آئی ایم ایف رپورٹ: سرکاری ملکیتی ادارے کرپشن کی وجہ قرار، عدالتی اصلاحات پر زور

ایوان بلوچستان میں وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کے مخالف کون؟

کیا ایم کیو ایم مشرف دور حکومت سے زیادہ طاقت ور ہو گئی ہے؟

پنجاب میں 13 ضمنی انتخابات، سیکیورٹی اہلکاروں اور افواج کے لیے ضابطہ اخلاق جاری

ویڈیو

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

دبئی ایئر شو کے دوران بھارتی جنگی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت