احتجاج اور دھرنے کا نیا سلسلہ شروع کیا جائے، عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو مزید کیا ہدایات دیں؟

بدھ 30 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو نئے احتجاج اور دھرنے کی تیاری کی ہدایت کردی.

پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ عمران خان کی ہدایت کے بعد اب عنقریب بننے والی احتجاج کمیٹی اس حوالے سے فیصلہ کرےگی۔

یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی 3 لاکھ لوگ مجھے ڈی چوک پر دے، اسٹیبلشمنٹ خود مذاکرات کرے گی، شیر افضل مروت

میڈیا سے گفتگو میں شیر افضل مروت نے کہاکہ عمران خان سے ملاقات میں ان کو آگاہ کیاکہ یہ لولے لنگڑے احتجاج ہورہے ہیں جس کا کوئی فائدہ نہیں۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے تن تنہا احتجاج کیا، ہماری اس حوالے سے کوئی منصوبہ بندی ہی نہیں تھی۔

شیر افضل مروت نے کہاکہ اس وقت پاکستانیوں کو قائل کرنا ضروری ہے کہ آپ سب باہر نکلیں کیونکہ 50 ہزار یا ایک لاکھ لوگوں کے نکلنے سے ہمیں مطلوبہ نتائج نہیں مل رہے۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان نے احتجاج کے حوالے سے ہدایات دے دی ہیں جو سلمان اکرم راجا مناسب وقت پر سامنے لائیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ عمران خان نے واضح کردیا ہے کہ انہیں ملٹری کورٹ سے نہ ڈرایا جائے، وہ اس کا سامنا کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔

انہوں نے کہاکہ جتنے بھی کارکنان نے تشدد برداشت کیا اور گرفتار ہوئے عمران خان نے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں ملٹری ٹرائل کا سامنا کرنے کے لیے تیار، مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹوں گا، عمران خان کا جیل سے پیغام

واضح رہے کہ شیر افضل مروت نے گزشتہ روز نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں کہا تھا کہ انہیں 3 لاکھ لوگ ڈی چوک پر دے دیے جائیں گے تو اسٹیبلشمنٹ خود مذاکرات پر مجبور ہوجائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر میں بروقت الیکشن کی راہ ہموار، غلام مصطفیٰ مغل نے چیف الیکشن کمشنر کا حلف اٹھالیا

وفاقی آئینی عدالت نے خیبر پختونخوا کا تعمیراتی خدمات پر ٹیکس قانونی قراردیدیا

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ نے 12 ارب ڈالر کا سنگ میل عبور کر لیا

’رمضان سے پہلے نازیبا ساڑھیاں اور اب سر پر ڈوپٹا؟‘ لائیو کالر کا جویریہ سعود سے سخت سوال

دی ہنڈرڈ میں پاکستانی کرکٹرز کی شرکت خطرے میں، آئی پی ایل روابط آڑے آگئے

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب