26 ویں آئینی ترمیم کے تحت جوڈیشل کمیشن کی تشکیل میں اپوزیشن ارکان کے تقرر کے لیے عمران خان نے عمر ایوب اور شبلی فراز کے ناموں کی منظوری دے دی۔
یہ بھی پڑھیں جوڈیشل کمیشن کی تشکیل: اسپیکر قومی اسمبلی نے حکومت اور اپوزیشن سے نام طلب کرلیے
میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز کے ناموں کی منظوری دی گئی ہے۔
سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے دونوں ناموں کے فائنل ہونے کی تصدیق بھی کردی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کل دونوں نام اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کو بھیجے گی۔
13 رکنی جوڈیشل کمیشن میں دو حکومتی اور دو اپوزیشن ارکان شامل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں جوڈیشل کمیشن مجوزہ رولز 2024 پر نظرثانی کے حوالے سے اجلاس کا اعلامیہ جاری
واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور چیئرمین سینیٹ سیّد یوسف رضا گیلانی نے اپوزیشن سے ارکان کے نام طلب کیے تھے۔