جوڈیشل کمیشن کی تشکیل: اسپیکر قومی اسمبلی نے حکومت اور اپوزیشن سے نام طلب کرلیے

پیر 28 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق نے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے لیے حکومت اور اپوزیشن سے نام طلب کرلیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے حکومت اور اپوزیشن سے 2،2 ارکان کے نام طلب کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں فل کورٹ اجلاس: مقدمات جلد نمٹانے کی جسٹس منصور علی شاہ کی تجویز منظور

واضح رہے کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی سے 4 ارکان کو جوڈیشل کمیشن کا رکن مقرر کیا جائے گا۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے جوڈیشل کمیشن کا حصہ بننے کی منظوری دے دی ہے۔

کچھ روز قبل وزارت قانون و انصاف نے وضاحت میں کہا تھا کہ آرٹیکل 175 اے شق 2 کے تحت جوڈیشل کمیشن آف پاکستان 13 ممبران پر مشتمل ہے، جوڈیشل کمیشن اپنے پہلے اجلاس میں آرٹیکل 191 اے کے تحت آئینی بینچز تشکیل دے گا، نامزد ججز میں سے سینیئر ترین جج آئینی بینچز کا سب سے سینیئر جج ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے بعد سینیئر موسٹ جج کون؟

وزارت قانون و انصاف کے مطابق آرٹیکل 175 اے شق 2 اور آرٹیکل 175 اے شق 3D کے تحت کمیشن کا کوئی فیصلہ کسی رکن کی عدم حاضری یا خالی اسامی پر باطل نہیں ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مسلمان متحد نہ ہوئے تو سب کو غزہ اور کشمیر جیسے حالات کا سامنا ہوگا، وزیر دفاع خواجہ آصف

رکفیت جیل: اسرائیل کا فلسطینی قیدیوں کو زیرزمین قیدخانے میں رکھے جانے کا انکشاف

غزہ مزاحمت اور فکرِ اقبال

عدلیہ اور آئینی ترمیم: اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں

پاکستان اکادمی ادبیات میں پروفیسر انور مسعود کے 90ویں یومِ پیدائش کی پُر وقار تقریب

ویڈیو

پاکستان اکادمی ادبیات میں پروفیسر انور مسعود کے 90ویں یومِ پیدائش کی پُر وقار تقریب

پشاور کے تاریخی قصہ خوانی بازار کی قدیم روایت کو زندہ رکھنے والا قہوہ خانہ

وزیراعظم کو فوجداری مقدمات میں استثنیٰ دینے کی ترمیم قائمہ کمیٹی میں پیش، 27ویں آئینی ترمیم پر تفصیلی جائزہ

کالم / تجزیہ

غزہ مزاحمت اور فکرِ اقبال

عدلیہ اور آئینی ترمیم: اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں

ظہران ممدانی، قصہ گو سیاستدان