سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب میں فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشتگرد کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا۔
یہ بھی پڑھیں خیبر پختونخوا: سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 4 خوارج واصل جہنم، 3 زخمی، صدر، وزیر اعظم کا خراج تحسین
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کا دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا، جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ علاقے میں کسی بھی دہشتگرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں پشین اور ژوب میں آپریشن، 2 خوارجی ہلاک 5 گرفتار: آئی ایس پی آر
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔