بنوں: سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے 8 دہشتگرد ہلاک کردیے، میجر سمیت 3 جوان شہید

بدھ 30 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 8 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں میجر سمیت 3 جوان بھی شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بنوں کے علاقے بکا خیل میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا اور اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں 8 دہشتگرد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں پشین اور ژوب میں آپریشن، 2 خوارجی ہلاک 5 گرفتار: آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کی قیادت میجر عاطف خلیل کررہے تھے، جو شدید فائرنگ کے تبادلے میں دو جوانوں کے ساتھ شہید ہوگئے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ میجر عاطف خلیل کا تعلق آزاد کشمیر کے ضلع سدھنوتی سے تھا، جب ان کے ساتھ شہید ہونے والے نائیک آزاد اللہ کرک اور لانس نائیک غضنفر عباس لیہ کے رہائشی تھے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے سے دہشتگردوں کا صفایا کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں سوات: غیرملکی سفیروں کے قافلے پر حملے میں ملوث 2خوارجی ہلاک، آئی ایس پی آر

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا گرین لینڈ حاصل کرنے کے لیے کون سے مختلف آپشنز پر غور کر رہا ہے؟

’25 لاکھ سے 4 لاکھ تک‘، اداکارہ مایا خان نے معاوضے میں حیران کن کمی کا راز فاش کردیا

گرین لینڈ پر امریکی دعویٰ، یورپی طاقتوں نے ڈنمارک کی حمایت کر دی

لاطینی امریکا میں ہیروز، آمریتیں اور مادورو سے پہلے کی سیاسی تاریخ

وینزویلا سے 50 ملین بیرل تیل کی خریداری، رقم عوامی فائدے کے لیے استعمال ہوگی، ٹرمپ

ویڈیو

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

جعلی مقدمات قائم کرنے سے لوگ ہیرو بن جاتے ہیں، میاں داؤد ایڈووکیٹ

عمران خان نے کہا تھا کہ ’فوج میری ہے اور میں فوج کا ہوں‘، شاندانہ گلزار

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟