حسنین نے بھارتی بندوقوں کے سائے تلے رہنے کے باوجود جنگل کیسے اُگایا؟

جمعرات 31 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزادکشمیر کے محکمہ جنگلات کے عارضی  بیلدار نے 100ایکڑ رقبے پر 30ہزار سے زائد پودے لگائے جو اب تناور درخت بن چکے ہیں۔ یہ درخت انہوں نے لائن آف کنٹرول کے قریب لگائے جہاں ماضی میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے جنگلات کو بہت نقصان پہنچا تھا۔

حسنین تنویر لائن آف کنٹرول کے علاقہ منڈهول مہرآباد چھتروٹہ کے رہائشی ہیں۔ حسنین محکمہ جنگلات میں 9سال سے عارضی بیلدار ہیں، ان کی عمر 30 سال ہے۔

مزید پڑھیں: موسیٰ خیل کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو، جنگلی حیات شدید خطرات سے دو چار

وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے حسنین تنویر نے کہا کہ انہیں جنگل اُگانا اور بچانا پسند ہے تاکہ ماحول اور آنے والی نسلوں کو موسمیاتی تبدیلیوں سے محفوظ رکھا جاسکے۔ انہوں نے اپنے علاقے جو 2021تک بھارتی فائرنگ کی زد میں رہا میں لائن آف کنٹرول کے قریب یوکلپیٹس، ایپل، سفیدا، کیکر، کاروں، فروٹ پلانٹ، امرود اور بیاڑ کے درخت لگائے ہیں، اور یہ تمام درخت ان کو محکمہ جنگلات آزاد کشمیر فراہم کرتا رہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ شروع  میں انہوں نے اس رقبے میں پودے لگائے اور بعد میں ہر طرح کے بیج کی بوائی کرتے رہے اور جنگل تیار کر لیا۔ انہوں نے پودے لگانے کا فیصلہ اس لیے کیا کہ وہاں بھارتی فوج کی فائرنگ اور غیر قانونی کٹائی کی وجہ سے جنگل کو نقصان پہنچا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: جنگل میں کھو جانے والی نیند میں چلتی بچی، بازیاب کیسے ہوئی؟

حسنین نے کہا کہ 2020 میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے جنگل میں آگ لگ گئی تھی لیکن مقامی لوگوں کی مدد سے دوران فائرنگ انہوں نے آگ پر قابو پایا لیا تھا۔ لائن آف کنٹرول پر 90 کی دہائی سے 2021 تک بھارتی اور پاکستانی فوج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوتا رہا۔ حسنین نے کہا کہ اس کی وجہ سے ان کو فرائض انجام دینے میں بھی مشکل ہوتی تھی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ مقامی لوگ مال مویشی جنگل میں چھوڑ دیتے ہیں جس کی وجہ سے جنگل بچانے میں مشکلات پیش آتی تھی۔ جنگل کے تحفظ کے لیے مقامی کمیٹی بنائی ہوئی ہے اور ان کے ساتھ مل کر لوگوں کو آگاہ کرتے ہیں کہ جنگل میں مال مویشی نہ چھوڑیں اور ان کو گھاس کٹائی کی اجازت ہے جس کے لیے ان سے کوئی پیسہ نہیں لیا جاتا ہے۔

حسنین نے وزیر اعظم سے اپیل کی ہے کے بیلداروں کو مستقل کیا جائے تا کہ جنگلوں کو بچایا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟