وہیل جو روزانہ ایک ہی کشتی بان سے ملنے آتی ہے، بھلا کیوں؟

پیر 10 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بحرالکاہل میں میکسیکو کے جزیرے باجا کے نزدیک پانیوں میں ’پاکوجیمینیز فرینکو‘ گزشتہ 20 برسون سے وہیلز کی دیکھ بھال کررہا ہے۔

ایک روز فرینکو نے بعض وہیلز کے جسم پر پیراسائٹس(ایک قسم کے جاندار جو جانور یا پودے کے جسم پر پلتے بڑھتے ہیں)کو چپکے ہوئے دیکھا۔

عام طور پر پیرا سائٹس وہیلز کے جسم کے ساتھ خود چپک جاتے ہیں لیکن یہ واضح نہیں کہ یہ پیرا سائٹس وہیلز کے لیے تکلیف کا باعث بنتے ہیں یا نہیں۔

فرینکو کے مطابق ایک دن ایک وہیل فرینکو کی کشتی کے بالکل قریب آ گئی تو اس نے وہیل کے جسم سے کچھ پیرا سائٹس کو نکالا۔

فرینکو کا کہنا تھا کہ جب اس نے وہیل کے جسم سے کچھ پیرا سائٹس نکالے تو وہیل دوبارہ اس کی کشتی کے پاس آئی تا کہ وہ اس کے جسم سے مزید پیراسائٹس بھی نکالے۔

تب ہی سے وہیل نے اس مقصد کی خاطر فرینکو کی کشتی کے پاس آنا اپنا معمول بنا لیا ہے۔

فرینکو کا کہنا ہے کہ اس نے باقی وہیلز کے جسم سے بھی پیراسائٹس نکالی ہیں لیکن یہی ایک وہیل پیراسائٹس نکلوانے روزانہ اس کی کشتی کے پاس آتی ہے۔

اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہیل پانی میں سے اپنا سر نکالتی ہے اور فرینکو کی کشتی کے بالکل قریب آجاتی ہے۔

جیسے ہی فرینکو وہیل کے جسم میں چپکے پیراسئٹس کو نکالتا ہے تو وہیل پانی میں گھومنے لگ جاتی ہے جیسے بہت خوش ہو رہی ہو۔

پانی میں گھومنے کے بعد دوبارہ فرینکو کے پاس آجاتی ہے۔ فرینکو اس کے جسم میں چپکے مزید پیراسائٹس کو نکالتا ہے۔ وہیل کو ہاتھ سے پیار کرتا ہے اور وہیل دوبارہ پانی میں چلی جاتی ہے۔

اس وہیل کا فرینکو کی کشتی کے پاس آنا معمول بن چکا ہے۔

واضح رہے کہ دنیا کی متعدد جگہوں پر وہیل کو چھونے کی پابندی ہے لیکن میکسیکو کے جزیرے باجا کے ساحل کے ساتھ متعین علاقوں میں کہا جاتا ہے کہ جب وہیل انسان سے خود رابطے کا آغاز کرے تو وہیل کو ہاتھ لگانے کی اجازت ہے۔

فرینکو کا کہنا ہے کہ ’میں نے ان کے رویوں کو دیکھ کر سیکھا ہے کہ ان میں بہت ہی شرافت ہے۔ وہ ناقابل یقین ہیں‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp