پاکستانی فائٹرز نے بھارت کو ہرا کر مکسڈ مارشل آرٹس کا میلہ لوٹ لیا

جمعرات 31 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کے خلاف کھیلے جانے والے انٹرنیشنل مکسڈ مارشل آرٹس مقابلوں میں پاکستانی فائٹرز نے میدان مار لیا۔ 2بڑے ٹائٹل اپنے نام کرلیے دیگر مقابلوں میں بھی پاکستانی فائٹرز چھائے رہے۔

پاکستانی فائٹر محموش رضا نے فیدر ویٹ (Featherweight) کیٹیگری میں بھارتی فائٹر روی ساؤ کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ دوسری بڑی کیٹگری بینٹم ویٹ (Bantamweight) کے مقابلے میں پاکستان کے رفیق آفریدی نے بھارت کے پردیپ ہودا کو ہرایا اور پاکستان کے لیے میڈل حاصل کیا۔

مزید پڑھیں: پاک بھارت خواتین مارشل آرٹس فائٹرز پہلی مرتبہ مدمقابل، پاکستانی انیتا کریم کا پلہ بھاری

اس کے علاوہ دیگر مقابلوں میں بھی پاکستانی فائٹرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، پاکستان کے اعجاز احمد نے بھارتی فائٹر انکیت گجر کو شکست دی۔ دوسری جانب مجاہد بیگ نے راج ویر کو ہرا کر اپنی مہارت کا لوہا منوایا۔

پاکستان کے مصعب آصف نے افغانستان کے واحد احمدی کو بھی شکست دی۔ انٹرنیشنل مکسڈ مارشل آرٹس فائٹس کے دوران 2فائٹس افغانستان کے فائٹرز کے نام رہی، جن میں سمیر نصرت اور ایمل صدیقی نے شاندار کامیابی حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: مکسڈ مارشل آرٹس مقابلے، بھارتی باکسر اپنی اہلیہ کوچ کے ساتھ پاکستان پہنچ گئے

واضح رہے پاکستان کے مکسڈ مارشل آرٹس فائٹرز مختلف ایونٹس میں اپنی کامیابی کا لوہا منوا چکے ہیں۔ اس طرح کے ایونٹس میں شرکت نہ صرف پاکستانی فائٹرز کی مہارت کو اجاگر کرتی ہے، بلکہ مکسڈ مارشل آرٹس کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی مقبولیت کی عکاسی بھی کرتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

11 سالہ امریکی لڑکے نے کینڈاما کھلونے کے ذریعے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

’علم حاصل کرنے سے ہی عزت بڑھتی ہے‘، مریم نواز کا بھکر میں دانش اسکول کا افتتاح

نیشنل ایکشن پلان پر اتفاق رائے موجود، دہشتگردی کے معاملے پر سیاسی الزام تراشی بند ہونی چاہیے، طلال چوہدری

واٹس ایپ بدلنے جارہا ہے، صارفین کے لیے پریمیم فیچرز کا اعلان

واٹس ایپ بیٹا صارفین کے لیے نیا فیچر، چینل اپڈیٹس کی کارکردگی جانچنا آسان

ویڈیو

ریاض: پاکستان انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ اسپورٹس گالا، نظم و ضبط اور ٹیم اسپرٹ کا بہترین مظاہرہ

لاہور میں ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ، عوام کیا کہتے ہیں؟

وزیراعظم پاکستان سے آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں

وفاق اور گل پلازہ

’لڑکی لیزنگ پر لے لو‘