پاک بھارت خواتین مارشل آرٹس فائٹرز پہلی مرتبہ مدمقابل، پاکستانی انیتا کریم کا پلہ بھاری

بدھ 30 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراٹے کمبیٹ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے اگلے ایونٹ میں خواتین فائٹرز کے درمیان پہلی بار پاکستان بمقابلہ انڈیا پروفیشنل مقابلہ منعقد کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ملائکہ زاہد مشکلات کو ناک آؤٹ کرکے کوئٹہ کی پہلی خاتون باکسر بن گئیں

تنظیم کے انسٹاگرام پیج پر اس نے انکشاف کیا کہ پاکستان کی مکسڈ مارشل آرٹس فائٹر انیتا کریم عرف ’آرم کلیکٹر‘ کا مقابلہ ہندوستان کی ’ناک آؤٹ کوئین‘ آشا روکا سے بنکاک میں 14 نومبر کو کِک بیک 3 ایونٹ میں ہوگا۔ پاکستان اور ہندوستان کے اس مقابلے نے ایونٹ میں جوش و خروش بڑھا دیا ہے۔

یہ لڑائی جنوبی ایشیا میں ترقی پذیر کھیلوں کے حوالے سے نئے مواقع پیدا کرے گی۔

ہنزہ میں پیدا ہونے والی آرم کیلکٹر کہلانے والی انیتا 5 جیت اور 2 ہار کے ریکارڈ کے ساتھ پہلے ہی ناک آؤٹ کوئین آشا روکا کے خلاف فیورٹ نظر آتی ہیں جن کے پاس 4 جیت اور 3 ہار کا ریکارڈ ہے۔

مزید پڑھیے: خواتین سیلف ڈیفینس کیسے کرسکتی ہیں؟

ٹریک ریکارڈ ظاہر کرتا ہے کہ تھائی لینڈ میں ہونے والی لڑائی انیتا کے لیے زیادہ موزوں ہو گی کیونکہ انہیں ون چیمپیئن شپ کے حصے کے طور پر وہاں تربیت اور لڑنے کا کافی تجربہ ہے۔

مزید برآں انیتا اس مقابلے میں 3 فائٹ جیتنے کے سلسلے میں زبردست فارم میں ہیں اور ان کی حریف روکا کی قسمت مکمل طور پر متضاد ہے کیوں کہ انہیں اپنی آخری 3 لڑائیاں ہاری ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیلی پارلیمان میں اذان اور نماز کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی کا متنازع بل منظور

ایپل کا 2027 تک 5 نئے آئی فون متعارف کرانے کا منصوبہ، چین سے میموری چپس حاصل کرنے کا بھی امکان

باغبانپورہ  اسکول حادثہ : مریم نواز کا فوری نوٹس، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم

سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ،فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز