سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر میاں رؤف عطا نے گوجرانوالہ میں مبینہ فائرنگ کے واقعہ کے بعد وکلا کی گرفتاریوں کی شدید مذمت کی ہے۔
صدر سپریم کورٹ بار میاں رؤف عطا نے اپنے ایک جاری بیان میں وکلا کے خلاف بے بنیاد الزامات پر مبنی ایف آئی آر کے اندراج کی بھی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے شمار بے گناہ وکلا کو بلاجواز حراست میں لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن انتخابات، عاصمہ جہانگیر گروپ کو برتری، صدارتی امیدوار رؤف عطا نے میدان مار لیا
میاں رؤف عطا نے کہا کہ ایف آئی آر میں درج الزامات نہ صرف بے بنیاد ہیں بلکہ واقعہ کے حقائق کے منافی بھی ہیں، وکلا کے خلاف لگائے گئے الزامات زمینی حقائق کی عکاسی نہیں کرتے۔
انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب اور سی پی او گوجرانوالہ سے گرفتار وکلا کو فوری طور پر مقدمے سے بری کرنے اور بلاجواز حراست میں لیے گئے تمام لوگوں کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔