وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے خیبرپختونخوا میں طلبا یونین بحال کرنے کا اعلان کردیا

جمعرات 31 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبے میں طلبا یونین بحال کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ فیصلہ کن جنگ کا وقت قریب ہے، ہمیں جنگ کے لیے مجبور نہ کیا جائے، اس ملک کی پہچان نوجوانوں سے ہے۔

گورنمنٹ کالج پشاور میں سولرائزیشن منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ نوجوان ہمارے ملک کا اثاثہ ہیں ہم نوجوانوں کی فلاح کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ پاکستان میں آئین کی پاسداری اور قانون کی عمل داری چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں: اگر اب عمران خان کو کوئی تکلیف بھی دی گئی تو پھر ہم پرامن نہیں رہیں گے، علی امین گنڈاپور

طلبا ہمارے ملک کا حصہ ہیں، نوجوان فیصلہ کن جنگ کے لیے نکلیں، اگر ہم واپس نہیں آئے تو ہمارے جنازے پڑھ لیں‘۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہم نے اپنے فیصلے خود کرنے ہیں، اس کے لیے حقیقی آزادی ضروری ہے۔ خوشی ہے کہ آپ لوگوں کے درمیان ہوں، ہر شعبے کے اندر بھاگ دوڑ آپ نوجوان سنبھالیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک قرضوں میں ڈوبا ہوا ہے، صوبے میں بہت جلد سرمایہ کاری بحال کریں گے، محنت کرنی چاہیے کیونکہ محنت کا کوئی نعم البدل نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وارننگ دیتا ہوں کہ پی ٹی آئی کے خلاف ڈراما بازی اور الزامات بند کیے جائیں، علی امین گنڈاپور

ان کا کہنا تھا کہ ہرشعبے کی بھاگ دوڑ طلبہ نے سنبھالنی ہے، نوجوانوں نے فیصلہ کرنا ہے کہ ملک کو کس طرف لے جانا ہے، خیبرپختونخوا میں جلد طلبہ یونین بحال کردیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا ویژن ریاست مدینہ ہے، سوچ تب بڑی ہوگی جب آپ گھبرائیں گے نہیں۔ خون کا رنگ لال ہے اور لال رنگ انقلاب کی نشانی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہانک کانگ سپر سکسز ٹورنامنٹ کا آغاز آج سے، پاک بھارت ٹاکرا کب ہوگا؟

سابق پی ایس ایل کرکٹر عرفان جونیئر پر گیند سے چھیڑ چھاڑ کے الزام میں 5 میچز کی پابندی

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بہترین قیادت فراہم کی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ملتوی

فرانس میں گھر کے مالک کو باغیچے میں دبایا گیا 8 لاکھ ڈالر مالیت کا سونا مل گیا

ویڈیو

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز ہے، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جاسکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟