سپریم کورٹ کے سینیئر جج منصور علی شاہ عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

جمعرات 31 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ کے سینیئر ترین جج منصور علی شاہ عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے سینیئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ 24 اکتوبر بروز جمعرات عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوئے تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کے اہل خانہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وہ بیرونِ ملک ہونے کی وجہ سے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے الوداعی ریفرنس میں بھی شریک نہیں ہو سکے تھے۔

یہاں یہ ذکر بھی ضروری ہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس جسٹس یحییٰ آفریدی نے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے شکیل کی گئی تنازعات کے حل کی متبادل کمیٹی تبدیل کردی تھی۔

مزید پڑھیں:جسٹس منصورعلی شاہ کی بطور چیف جسٹس تقرری کے نوٹیفکیشن کے لیے دائر درخواست پر عائد اعتراض ختم

سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے اگست 2024 میں تنازعات کے متبادل حل کے لیے ٹاسک فورس کی ازسر نو تشکیل کی گئی تھی۔ 22 جولائی کو ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا جس کے مطابق سپریم کورٹ کے سینیئر جج جسٹس منصور علی شاہ کی ٹاسک فورس کی رکنیت ختم کردی گئی تھی اور جسٹس یحییٰ آفریدی کو کمیٹی کی سربراہی سونپی گئی تھی۔ کمیٹی کے دیگر ممبران میں جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس شاہد وحید کو شامل کیا گیا تھا۔

اب نو تعینات چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کمیٹی کی تشکیل نو کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے سینیئر جج جسٹس منصور علی شاہ کو اے ڈی آر کمیٹی کا چیئرمین مقرر کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس شاہد وحید بدستور کمیٹی کے ممبران رہیں گے۔ سپریم کورٹ نے کی جانب سے نوٹیفکیشن کی کاپی تمام متعلقہ افسران کو بھجوا دی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp