جسٹس منصورعلی شاہ کی بطور چیف جسٹس تقرری کے نوٹیفکیشن کے لیے دائر درخواست پر عائد اعتراض ختم

پیر 23 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور ہائیکورٹ نے جسٹس منصورعلی شاہ کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کے لیے دائر درخواست پر عائد اعتراض ختم کر تے ہوئے سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وکیل ندیم شبلی کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار کی جانب سے اعتراض عائد کیا گیا تھا کہ درخواست گزار نے متعلقہ فورم یعنی اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع نہیں کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وی نیوز کا سوال: چیف جسٹس کا ایکسٹینشن لینے سے صاف انکار

وکیل ندیم شبلی کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فیصل زمان خان نے سماعت کے بعد ان کی درخواست کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے مذکورہ درخواست کو سماعت کے لیے مروجہ طریقہ کار کے مطابق مقرر کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

اپنی درخواست میں وکیل ندیم شبلی نے موقف اختیار کیا ہے کہ آئین کے تحت سپریم کورٹ کے سینیر ترین جج نے سپریم کورٹ کا چیف جسٹس بننا ہے، جسٹس منصور علی شاہ اب سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج ہیں، جن کی تعنیاتی کو وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر آصف زرداری متنازع بنا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:سپریم کورٹ کے سینیئر جج جسٹس منصور علی شاہ اپنے اثاثہ جات منظر عام پر لے آئے

درخواست کےمطابق ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے پاس آئین میں ترمیم کے لیے مطلوبہ اراکین اسمبلی کی تعداد نہیں ہیں، سپریم کورٹ کے موجودہ سربراہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا بطور چیف جسٹس آف پاکستان نوٹیفکیشن ان کے حلف سے اٹھانے سے کئی روز قبل جاری ہو گیا تھا۔

وفاقی حکومت، وزیر اعظم اور صدر پاکستان کو فریق بناتے ہوئے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ حکومت کو جسٹس منصور علی شاہ کی بطور چیف جسٹس تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا اور ایران میں نئی کشیدگی، برینٹ خام تیل 80 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیا

افغانستان: خواتین پر کریک ڈاؤن، سرکاری لباس ضابطے کی خلاف ورزی کے الزام میں درجنوں گرفتار

بلوچستان میں ڈیجیٹل گورننس کا فروغ، ای ڈومیسائل نظام کا آغاز

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات نے نئی تاریخ رقم کر دی، پہلی بار 4.5 ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

’تحفظ کی قیمت وصول کریں گے‘ ٹرمپ کا سعودی عرب، یو اے ای، قطر اور بحرین سے ایران جنگ کے اخراجات کا مطالبہ

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم

برداشت کی بھی حد ہوتی ہے

میسی کے گول سے 45 برس بعد کھلنے والا سفارتخانہ