سوئنگ کے سلطان اور سابق کپتان وسیم اکرم کہتے ہیں کہ مجھے یقین ہے کہ فخر زمان نے بابر اعظم کے حق میں ٹوئیٹ خود نہیں لکھی۔ یہ فخر زمان کے لیے سبق ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بات کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ فخر زمان امپیکٹ کھلاڑی ہے جس نے بھی ٹوئیٹ کیا اس کو بتانا چاہیے تھا کہ سینٹرل کنٹریکٹ کی وجہ سے آپ کو مسئلہ ہوسکتا ہے۔ یہ فخر زمان کے لیے سبق ہے کہ انہیں سوچ سمجھ کر لکھنا چاہیے۔
Wasim Akram Statement
I am sure Fakhar didn’t write his tweet lines…
سابق کپتان کہتے ہیں کہ مجھے یقین ہے کہ فخر زمان نے ٹویٹ نہیں لکھیں، یہ فخر زمان کے لئے سبق ہے.. فخر زمان امپیکٹ کھلاڑی ہے جس نے بھی ٹویٹ کیا اسکو بتانا چاہیے تھا کہ سنٹرل کنٹریکٹ کی وجہ سے آپکو مسئلہ ہوسکتا ہے… pic.twitter.com/4JA8AzbpyZ— Qadir Khawaja (@iamqadirkhawaja) October 31, 2024
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے تصدیق کی تھی کہ اوپنر بلے باز فخر زمان کو سابق کپتان بابر اعظم سے متعلق سوشل میڈیا پر بیان بازی اور خراب فٹنس کی وجہ سے سینٹرل کنٹریکٹ نہیں دیا گیا۔
قبل ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے فخر زمان کو سوشل میڈیا پر بابر اعظم کے حق میں ٹوئیٹ کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا جس میں فخر زمان نے سابق کپتان بابر اعظم کو انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے ڈراپ کرنے کے پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی کے فیصلے پر تنقید کی تھی۔
It’s concerning to hear suggestions about dropping Babar Azam. India didn’t bench Virat Kohli during his rough stretch between 2020 and 2023, when he averaged 19.33, 28.21, and 26.50, respectively. If we are considering sidelining our premier batsman, arguably the best Pakistan…
— Fakhar Zaman (@FakharZamanLive) October 13, 2024
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں فخر زمان نے کرکٹ بورڈ کو اپنا وضاحتی بیان جاری کر دیا تھا جو اچھی بات ہے۔ ہم نے بھی پی سی بی کے بین الاقوامی امور کے شعبے میں ان کی اس وضاحت کی بنیاد پر معاملات طے کیے ہیں۔
مزید پڑھیں:فخر زمان کا مستقبل کیا ہوگا؟ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بتادیا
محسن نقوی نے کہا کہ کھلاڑی سلیکشن کمیٹی کے فیصلوں پر تنقید نہیں کر سکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فخر زمان کو شوکاز نوٹس موصول ہونے کے بعد فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے کی ضرورت ہے۔
فخر زمان کی صلاحیت سے انکار ممکن نہیں، مگر اس کی سلیکشن پر ہم بے بس ہیں، کپتان محمد رضوان
آسٹریلیا روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا تھا کہ فخر زمان کھیل پر اثر انداز ہونے والے کھلاڑی ہیں، جو اکیلے ہی میچ کو لے کر چلتا ہے اور یکطرفہ میچ کا رخ موڑ دیتا ہے لیکن کھلاڑیوں کی سلیکشن کا فیصلہ ہم نہیں بلکہ سلیکشن کمیٹی کرتی ہے۔