پنجاب میں کاشتکاروں کے لیے 12سال بعد نواز شریف گرین ٹریکٹر اسکیم کا آغاز

جمعہ 1 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب میں 12سال بعد کاشتکاروں کے لیے نوازشریف گرین ٹریکٹر کا اسکیم کا آغاز کردیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گرین ٹریکٹر پروگرام کی ڈیجیٹل بیلٹنگ کی۔

ڈیجیٹل بیلٹنگ میں اوکاڑہ کے محمد یاسین ولد محمد اشرف گرین ٹریکٹر حاصل کرنے والے پہلے کاشتکار، چکوال کے طالب حسین ولد محمد حسین گرین ٹریکٹر حاصل کرنے والے دوسرے کاشتکار جبکہ ڈیرہ غازی خان کے غلام اکبر ولد حاجی غلام حسین گرین ٹریکٹر حاصل کرنے والے تیسرے کاشتکار بن گئے۔

مزید پڑھیں: مسلم لیگ ن کی ہوا چل پڑی ہے، ترقی کا پلڑا بھاری تھا اور رہے گا، مریم نواز

اوکاڑہ میں 339، چکوال میں 111 اور ڈی جی خان میں 276کاشتکاروں کو گرین ٹریکٹر دیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے گرین ٹریکٹر حاصل کرنے والے تمام کاشتکاروں کو مبارکباد دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب گرین ٹریکٹر اسکیم کے پورٹل اور ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کی ویب سائٹ پر تمام خوش نصیبوں کے نام درج کردیے گئے۔ ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کے دفاترسے بھی گرین ٹریکٹر اسکیم قرعہ اندازی میں کامیاب کاشتکارو ں کی لسٹ دستیاب ہے۔

وزیراعلیٰ گرین ٹریکٹر اسکیم کے تحت 9500کاشتکارو ں کو ہر ٹریکٹر پر 10لاکھ روپے سبسڈی دے گی۔
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے سی ایم اسکیم کے تحت دیے جانے والے 4اقسام کے گرین ٹریکٹرز کا معائنہ کیا، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ٹریکٹر پر سوار ہو کر اس کی خصوصیات کا جائزہ بھی لیا۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز نے نوازشریف کینسر اسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ٹریکٹر ڈرائیونگ کوخوشگوار تجربہ قرار دیتے ہوئے اعلان کیا کہ 25 سے 50ایکڑ اراضی پر گندم کے کاشتکاروں کو ایک ہزار گرین ٹریکٹر بالکل مفت بذریعہ قرعہ اندازی دیں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں زراعت کو میکانائزیشن کے جدید دور میں داخل کرنا چاہتے ہیں، صوبائی وزیر زراعت عاشق حسین کرمانی نے گرین ٹریکٹراسکیم سے متعلق وزیر اعلیٰ مریم نواز کو بریفنگ دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنگ بندی کے بعد روسی حملے پر امریکا یوکرین میں کثیرالملکی فورس کی تعینانی کی حمایت کرے گا

لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے ایئرپورٹس آؤٹ سورس کرنے کی منظوری دے دی گئی

مذاکرات موجودہ پارلیمنٹ کو ختم کرنے کے لیے ہوں گے، محمود اچکزئی، اسمبلیوں سے استعفوں کا بھی عندیہ

کراچی اوپن اسکواش: پہلا دن پاکستانی کھلاڑیوں کے نام رہا

آئی پی ایل سے نکالے گئے بنگلہ دیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کا پی ایس ایل کھیلنے کا فیصلہ

ویڈیو

ڈنکے کی چوٹ پر آپریشن ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر کا خیبرپختونخوا حکومت کو سخت جواب

خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کو سازگار ماحول میسر ہے، وزیراعلیٰ کا بیانیہ کھل کر سامنے آگیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

مذاکرات صرف میڈیا کی زینت ہیں، کوئی حقیقی پیشرفت نہیں، وزیردفاع خواجہ آصف

کالم / تجزیہ

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟

ہم نے آج تک دہشتگردی کے خلاف جنگ کیوں نہیں جیتی؟