سینیٹ میں اسلحہ لیجانے کا کیس؛ بی این پی کے گرفتار رہنماؤں کو جیل بھیج دیا

جمعہ 1 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آبادکی انسداد دہشت گردی عدالت نے سینیٹ ہال میں اسلحہ لے جانے پر بلوچستان نیشنل پارٹی کے 2 رہنماؤں کو2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔

بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے رہنماؤں اختر حسین اور شفیع محمد کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر اسلام آبادکی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں کیس کی سماعت فاضل جج طاہر عباس سپرا نے کی۔

یہ بھی پڑھیں:بی این پی کے سیکریٹری خزانہ و سابق ایم پی اے اختر نواز لانگو اسلام آباد سے گرفتار

اس موقع پر جج طاہرعباس سپرا نے دریافت کیا کہ کون سا ہتھیار برآمد کرانا ہے، کسی گواہ نے کچھ بتایا ہے، تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزمان مزاحمت کے دوران جیب میں ہاتھ ڈالتے رہے، جس پر فاضل جج نے کہا وہ خود بھی سردیوں میں جیب میں ہاتھ ڈال لیتا ہوں۔

جج طاہر عباس سپرا کے ریمارکس پر عدالت میں قہقہےبلند ہوئے ، جج نے کارروائی جاری رکھتے ہوئے دریافت کیا کہ سیکریٹری جو مدعی  ہے اس کے خلاف کوئی کارروائی ہوئی، کیونکہ سیکیورٹی کا ذمہ دار سینیٹ کی سیکیورٹی کا ہیڈ ہے، جس سے پوچھنا چاہیے، کوئی کاروائی ہوئی ان کے خلاف۔

مزید پڑھیں: بی این پی کا اپنے 2 سینیٹرز سے سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیے کہ اگر مسلح لوگ اندر گئے تو اس کی ذمہ داری پارلیمنٹ کی سیکیورٹی ہے، میں آپ تو اندر نہیں جا سکتے، جج طاہرعباس سپرا نے پولیس کی جانب سے ملزم کے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے بی این پی رہنماؤں کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل حکام کے حوالے کرنے کا حکم دیدیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مسجد اقصیٰ کے دروازے 14 روز سے بند ہیں، طاہر اشرفی نے عالم اسلام سے کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

دہشتگرد افغان حکومت نے سرخ لکیر عبور کرلی، صدر مملکت کی شہری علاقوں پر ڈرون حملوں کی مذمت

پاکستان اور سعودی عرب یک جان دو قالب ہیں، وزیر مذہبی امور سردار یوسف

افغان طالبان کا پاکستان کی کچھ چوکیوں پر قبضے کا دعویٰ من گھڑت ہے، وزارت اطلاعات

بنگلہ دیش: جسٹس اینڈ ڈیموکریسی پارٹی کے نام سے نئی سیاسی جماعت کا اعلان

ویڈیو

مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت پہلے ہی کیوں بڑھائی؟

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے