مریم نواز وزیرِ اعلٰی پنجاب منتخب ہونے کے بعد سے ہی خاصی متحرک نظر آتی ہیں۔ پنجاب حکومت کا دعویٰ ہے کہ مریم نواز نے بہت مختصر وقت میں خواتین، نوجوانوں، کسانوں اور دیگر طبقات کے لیے کئی اسکیمیں متعارف کرائی ہیں۔
گزشتہ روز انہوں نے سپر سیڈر پراجیکٹ لانچ کیا جس میں انہوں نے رائس ریسرچ انسٹیٹیوٹ کالا شاہ کاکو میں کاشتکاروں کو سپر سیڈر کی تقسیم کا باقاعدہ آغاز کیا۔ اور ٹریکٹر پر بیٹھ کر تصاویر بھی کھنچوائیں۔ ریشم سلیم نامی صارف نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر مریم نواز کی ٹریکٹر پر بیٹھے ایک تصویر شیئر کی اور کیپشن میں مشہوربھارتی گلوکار گرورندھاوا کے گانے کی لائن ’او لگدی لاہور دی اے ‘ کی ایک لائن لکھی جس میں غلطی تھی جس پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تبصرہ کرتے ہوئے اس کی تصحیح کی اور لکھا کہ درست لائن ’او لگی پنجاب دی آ‘ ہے۔
تصحیح : او لگدی پنجاب دی آ ۔۔ https://t.co/d2twUf00mo
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) October 31, 2024
پی ٹی آئی کے ایک حامی صارف نے مریم نواز کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’او لگدی فارم 47 دی آ‘۔
تصحیح : او لگدی فارم 47 دی آ ۔۔ https://t.co/BoyIVz9OjM
— Ali Afzal Sahi (@sahialiafzal) November 1, 2024
حسنین علی چوہدری نامی ایک صارف نے لکھا کہ یہ پنجاب کی وزیراعلیٰ ہیں یا ٹک ٹاکر جو گانے کی دھن درست کروا رہی ہیں۔
یہ پنجاب کی وزیراعلی ہے یا ٹک ٹاکر جو lyrics درست کروا رہی ہے؟
— Hussnain Ali Chaudhry (@hussnain_online) October 31, 2024
ایک صارف نے مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ میڈم اس گانے پر ایک بہترین ٹک ٹاک بن سکتی ہے ٹریکٹر کی وڈیو پر یہ گانا لگائیں مزہ آجائے گا۔
میڈم اس گانے پر ایک بہترین ٹک ٹاک بن سکتی ہے ٹریکٹر کی وڈیو پر یہ گانا لگائیں۔ مزہ آجائے گا۔❤️
— جمہور زندہ باد (@CivicDominance) October 31, 2024
آج وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے آج گرین ٹریکٹر اسکیم کا افتتاح کر دیا ہے۔ گرین ٹریکٹر پروگرام کی ڈیجیٹل بیلٹنگ میں کامیاب ہونے والے کسانوں کا بھی اعلان کیا گیا۔ مریم نواز نے کہا کہ گندم کے کاشتکاروں کو ایک ہزار گرین ٹریکٹر بذریعہ قرعہ اندازی بالکل مفت دیں گے۔