پاکستان کے ہاتھوں انڈیا کو شکست: لڑنے کا یہی جذبہ جیت کے لیے ضروری ہے، محسن نقوی

جمعہ 1 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے ہانگ کانگ سپر سکسز ٹورنامنٹ میں بھارت کے خلاف جیت پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

پی سی بی کی جانب سے ’ایکس‘ پر جاری ایک پیغام میں چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے آصف علی محمد اخلاق اور فہیم اشرف کو جارحانہ بلے بازی پر شاباش دی۔

یہ بھی پڑھیں: ہانگ کانگ سپر سکسز: بھارت کو ہرا کر پاکستان کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

محسن نقوی نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے زبردست کھیل کا مظاہرہ کرکے روایتی حریف کو شکست دی، ٹیم متحد ہو کر کھیلی، فائٹنگ سپرٹ کا بھرپور مظاہرہ کیا اور فتح سمیٹی۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ لڑنے کا یہی جذبہ میدان میں جیت کے لیے ضروری ہوتا ہے، امید ہے کہ ٹیم آئندہ میچوں میں بھی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھے گی۔

واضح رہے کہ کانگ کانگ میں جاری سپر سکسز ٹورنامنٹ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

ہانگ کانگ میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 2 کھلاڑیوں کے نقصان پر 119 رنز بنائے اور گرین کیپس کو جیت کے لیے 120 رنز کا ہدف دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کی تعینانی چیلنج، عدالت میں کیا سماعت ہوئی؟

پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز آصف علی (55 رنز) اور اخلاق احمد نے کیا اور دونوں کھلاڑیوں نے بھارتی بولرز کی درگت بناتے ہوئے ہدف بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے پورا کرلیا۔ بھارت کے خلاف فتح کے ساتھ پاکستان نے ہانگ کانگ سپر سکسز کے کوارٹر فائنل میں بھی جگہ بنالی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp