اداکارہ نرگس پر تشدد، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے نوٹس لے لیا

جمعہ 1 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے معروف اداکارہ نرگس پر شوہر کے تشدد کا نوٹس لے لیا۔ مسلم لیگ ن کی رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر اداکارہ نرگس سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ تشدد کے ایسے واقعات کسی بھی طور پر قبول نہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ نرگس کو ہر صورت میں انصاف فراہم کیا جائے گا۔

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنا پرویز بٹ نے کہا کہ خواتین پر کسی بھی قسم کا تشدد کو مریم نواز صاحبہ نے اپنی ریڈ لائن قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ

پاکستان کی معروف اسٹیج اداکارہ نرگس پر تشدد کرنے کے الزام میں ان کے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

لاہور پولیس کے مطابق پولیس کی جانب سے اداکارہ غزالہ عرف نرگس کی مدعیت میں شوہر ماجد بشیر کے خلاف تھانہ ڈیفنس سی میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں تشدد اور گن پوائنٹ پر جان سے مارنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ نرگس پر ان کے شوہر کے مبینہ تشدد کی اطلاع اداکارہ کے بھائی خرم بھٹی نے ون فائیو پر دی تھی جس کے بعد پولیس ایڈن سٹی میں واقع اداکارہ کے گھر پہنچی۔

پولیس کےمطابق اداکارہ نرگس کو ان کےشوہر انسپکٹر ماجد بشیر نے مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ دونوں میاں بیوی میں پیسوں کے معاملے پر جھگڑا ہوا۔

نرگس کےبھائی کا کہنا ہے کہ انسپکٹر ماجد بشیر روانہ ان کی ہمشیرہ پر تشدد کرتا ہے۔ اداکارہ نے چند برس پہلے انسپکٹر ماجد بشیر سے شادی کی تھی جس کے بعد انہوں نے شوبز کی دنیا کو خیر باد کہہ کر بیوٹی سیلون کا کام شروع کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp