’پیزا ڈکیت گروہ‘، فیصل آباد میں ڈکیتی کی انوکھی واردات

اتوار 3 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب کے ضلع فیصل آباد میں ڈکیتی کی انوکھی واردات ہوئی ہے جہاں ملزمان ڈیلیوری بوائے سے اسلحہ کے زور پر 4 پیزے لے اڑے۔

یہ بھی پڑھیں کراچی میں انوکھے چور سرگرم، درجنوں گھر گیس میٹر اور پائپوں سے محروم

پولیس نے بتایا کہ گزشتہ رات فون کال کے ذریعے معروف پیزا برانڈ پر آرڈر دیا گیا کہ 4 پیزے گھر بھیج دیں، اور ڈیلیوری بوائے کو کہکشاں کالونی گلی نمبر ایک کا پتا بتایا گیا۔

پولیس کے مطابق جونہی پیزا ڈیلیوری بوائے پیزے لے کر وہاں پہنچا تو موٹرسائیکل پر سوار 2 افراد نے اسلحہ کے زور پر اس سے چاروں پیزے چھین لیے اور فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق تھانہ صدر میں 2 نامعلوم ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں پارلیمنٹ ہاؤس کی مسجد سے نمازیوں کے جوتے چوری، ’سہولتکاری کس نے کی‘؟

یاد رہے کہ کچھ روز قبل بھی ایک ایسی ہی واردات سامنے آئی تھیں، جب تھانہ صدر کے علاقے سفیان ٹاؤن میں ڈیلیوری بوائے سے 2 پیزے چھین لیے گئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

2025: 7,667 افراد ہجرت کے خطرناک راستوں پر چلتے ہوئے موت کے گھاٹ اتر گئے، اقوام متحدہ

مسلح افواج ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، فیلڈ مارشل اور سروسز چیفس

طالبان لیڈر کا نیا فرمان: سزائے موت کا دائرہ وسیع، خواتین پر مزید پابندیاں عائد کردی گئیں

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

کم عمر بچوں کا انٹرنیٹ کا غلط استعمال روکنے کے لیے حکومت کیا کررہی ہے؟

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟