مقامی ذرائع ابلاغ میں شائع خبر کے مطابق نواز شریف کے دور حکومت میں سارک کانفرنس کے لیے منگوائی گئی گاڑیوں پر ڈیڑھ ارب روپے ناجائز خرچ ہونےکا انکشاف ہوا ہے۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا کنوینر مشاہد حسین سید کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وزارت خارجہ کی آڈٹ رپورٹ 18-2017 اور 19-2018 کا جائزہ لیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق وزارت خزانہ کی پابندی کے باوجود ایک ارب 46 کروڑ روپے کی گاڑیاں خریدی گئیں،گاڑیاں سارک کانفرنس کے لیے خریدی گئی تھیں لیکن کانفرنس منسوخ ہوگئی تھی۔
مشاہد حسین سید نے سارک کانفرنس پر کروڑوں روپے کی33گاڑیاں منگوانے پر اظہار تشویش کا اظہار کیا۔
اس کے علاوہ رمیش کمار بولے کہ اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف سے ریکوری کی جائے۔