کراچی: شاہین فورس کی بروقت کارروائی، لیبارٹری میں ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی

پیر 4 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی میں بروقت کارروائی کرکے آغا خان لیبارٹری میں ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی۔

پولیس کے مطابق، ناظم آباد نمبر 3 کے علاقے میں عباسی شہید اسپتال کے قریب واقع آغا خان لیبارٹری میں 2 ڈکیت گھس گئے اور کیش کاؤنٹر پر موجود ملازم عمران کو یرغمال بنا کر لوٹ مار شروع کردی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کے شاپنگ مال میں چوہے کے ڈر سے شہریوں کی دوڑیں، ویڈیو وائرل

کراچی پولیس کے مطابق، قریب موجود ناظم آباد پولیس اور شاہین فورس نے لیبارٹری پر پہنچ کر ڈکیتی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 2 ڈکیتوں کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے بتایا کہ لیبارٹری کے ملازم نے ڈکیتوں کے لیبارٹری میں گھنے پر الارم سوئچ دبا دیا تھا، جس پر شاہین فورس اور پولیس نے بروقت کارروائی کی اور انہیں گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے اسلحہ اور لوٹی ہوئی رقم بھی برآمد کی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: ڈاکوؤں کا پولیس اہلکاروں پر تشدد، سرکاری اسلحہ اور موبائل فون چھین کر فرار

کراچی پولیس کے مطابق، گرفتار ڈکیتوں کی شناخت محفوظ خان ولد محمد اشرف خان اور سلیم ولد محمد سعید کے ناموں سے ہوئی، گرفتار ملزمان سے مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل