اسلام آباد میں سعودی کمپنی آرامکو کا پیٹرول پمپ کھل گیا

پیر 4 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب نے پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری ایک قدم آگے بڑھا دی ہے، مشہور تیل اور گیس کی سعودی کمپنی آرامکو نے لاہور کے بعد اب اسلام آباد میں بھی پیٹرول پمپ کا آغاز کردیا ہے، اسلام آباد کے سیکٹر جی 6 میں اتاترک ایونیو پر واقع گو پیٹرول پمپ کی جگہ اب آرامکو نے اپنا پیٹرول پمپ کھول دیا ہے۔

پیٹرول پمپ پر پیٹرول، ڈیزل اور ہائی آکٹین پیٹرول دستیاب ہے، پاکستان میں چونکہ اب الیکٹرک گاڑیوں کی تعداد بڑھ رہی ہے تو اس کے لیے الیکٹرک وہیکل چارجنگ کی جگہ بنائی گئی ہے، اس کے علاؤہ ایکسپریس کار واش، ٹک شاپ، سب وے، ٹائر شاپ بھی موجود ہے۔

آرامکو کمپنی کے اس پیٹرول پمپ سے پیٹرول بھروانے والوں نے امید کا اظہار کیا ہے کہ سعودی کمپنی کے پیٹرول پمپ کھلنے سے پاکستانیوں کو معیاری پیٹرول دستیاب ہوگا، ایک مقامی صحافی نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں بتایا کہ انہیں آرامکو کے اسی پیٹرول پمپ سے پیٹرول بھروانے پرآب زم زم، کھجور اور کی چین کا تحفہ دیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

قومی ایئرلائن کی پرائیوٹائزیشن، فوجی فرٹیلائزر کی شمولیت کامیاب نجکاری کے لیے اہم

ریاض سیزن میں ‘فلائنگ اوور سعودی’ کا آغاز، حسین مناظر کی فضائی سیر کی سہولت

اسرائیل خودساختہ صومالی لینڈ کو آزاد ریاست تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

بھارت: بیوفائی کے شبے میں شوہر نے بیوی کو آگ میں جھونک دیا، بیٹی بچ گئی

تائیوان کو اسلحہ فروخت کرنے پر چین کی جانب سے امریکی دفاعی کمپنیوں، عہدیداروں پر پابندی

ویڈیو

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

پاکستان اور امارات کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق، اماراتی صدر محمد بن زاید النہیان دورہ پاکستان کے بعد واپس روانہ

کالم / تجزیہ

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی

پی آئی اے کی نجکاری ، چند اہم پہلو