وزیراعلیٰ پنجاب کا بصارت سے محروم وی لاگر کی خواہش پر نئی گاڑی کا تحفہ

پیر 4 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے بصارت سے محروم وی لاگر حافظ محمد علی کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے اسے نئی گاڑی کا تحفہ دیا۔ وزیراعلیٰ نے حافظ محمد علی کو گاڑی کی چابی دی اور خود دروازہ کھول کر اسے گاڑی کی فرنٹ سیٹ پر بٹھایا۔

ترجمان وزراعلیٰ ہاؤس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے حافظ محمد علی سے پوچھا کہ آپ خوش ہیں ناں۔ اس پر محمد علی نے کہا کہ جی بہت خوش ہوں۔

حافظ محمد علی نابینا کرکٹر اور نعت گو بھی ہیں، وہ گوگل پر کرکٹ کے بارے میں ماہرانہ تبصرے بھی پیش کرتے ہیں۔ محمد علی نے قرآن مجید حفظ کرنے کے بعد اپنے شوق اور لگن سے اردو اور انگلش زبان میں مہارت حاصل کی۔ وہ گوگل اسسٹنٹ کی مدد سے موبائل فون استعمال کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:ایئر پنجاب، مریم نواز کی تجویز پر نواز شریف کی بھی حمایت

حافظ محمد علی کے والد کراچی میں ڈرائیور کی پرائیویٹ جاب کرتے تھے، والد سے دور رہنے کی وجہ سے حافظ محمد علی اداس رہتے تھے۔ انہوں نے چند ہفتے قبل وزیراعلیٰ مریم نوازشریف سے ملاقات میں گاڑی کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

حافظ محمد علی نے گاڑی ملنے پر خوشی کا اظہار کیا اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا وزیراعلیٰ مریم نوازشریف واقعی ماں کے جیسی ہیں، اتنا احساس تو کوئی ماں ہی کرسکتی ہے۔ مجھے دوسروں کی حقیقت کا پتا ہے، اس لیے روز اول سے ہی پاکستان مسلم لیگ (ن) کا سپورٹر ہوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جرمنی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری، دونوں ملکوں کے درمیان اہم معاہدہ طے پاگیا

کیا پاکستان کے مسائل کا واحد حل ٹیکنوکریٹس ہیں، ماضی میں ٹیکنوکریسی کیوں ناکام رہی؟

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے ذمہ دار وہ خود ہیں، ترجمان حکومت سندھ مصطفیٰ بلوچ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

ویڈیو

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘