وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ناسازی طبع کے باعث اسپتال منتقل ہوگئی ہیں، جہاں ان کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث انہیں شریف میڈیکل سٹی کمپلیکس میں داخل کروایا گیا ہے، جہاں کا مکمل میڈیکل چیک اپ کیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق انہیں گلے کا انفیکشن ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایئر پنجاب، مریم نواز کی تجویز پر نواز شریف کی بھی حمایت
جس کے بعد ڈاکٹروں نے وزیراعلیٰ پنجاب کو آرام کا مشورہ دیا ہے، واضح رہے کہ مریم نواز شریف کو آج رات لندن روانہ ہونا ہے لیکن اب ان کی بیرون ملک روانگی ڈاکٹروں کی اجازت سے مشروط ہوگی۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف گزشتہ شب طبیعت کی خرابی پر شریف میڈیکل سٹی آئی تھیں، جہاں ان کا تھائیرائیڈ کا چیک اپ ہوا ہے۔
مزید پڑھیں:مریم نواز شریف کی اولین ترجیح صحت مند پنجاب ہے، عظمیٰ بخاری
’وزیراعلی پنجاب کا تھائیرائیڈ کا چیک اپ ہوا ہےاور طبعیت ٹھیک ہونے پر وہ کچھ دیر میں شریف میڈیکل سٹی سے گھر روانہ ہوں گی۔‘