مریم نواز شریف کی اولین ترجیح صحت مند پنجاب ہے، عظمیٰ بخاری

ہفتہ 4 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی اولین ترجیح صحت مند پنجاب ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کام کرنے اور عمل کرنے پر یقین رکھتی ہیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق پنجاب بھر میں فیلڈ اسپتالوں نے کام شروع کر دیا ہے۔ گزشتہ روز فیلڈ اسپتالوں نے ایک دن میں ایک ہزار سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا۔ فیلڈ اسپتال میں موجود ٹیسٹنگ لیبارٹری سے 85 مریضوں نے ٹیسٹ کی سہولیات سے استفادہ کیا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ 72 مریضوں نے الٹراساؤنڈ اور ایکسرے ٹیسٹ بھی کروائے۔ فیلڈ اسپتال پنجاب کے پسماندہ علاقوں میں عوام کو مسلسل سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ فیلڈ اسپتال بہاولپور، جھنگ، اوکاڑہ، ملتان، مظفرگڑھ، فیصل آباد اور سرگودھا کے دور دراز علاقوں میں مکمل طور پر فنکشنل ہو گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

نئے انتظامی یونٹس کے بغیر بہتر گورننس ممکن نہیں، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کا اتفاق

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں