ہمت کارڈ: اب کون سے مسافر میٹرو، اورنج لائن میں مفت سفر کے مزے لے سکیں گے؟

پیر 4 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس میں معذور افراد کے لیے مفت سفر کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ٹی یونیورسٹی، میٹروبس، اورنج لائن ٹرین، مسلم لیگ ن کے فیصل آباد کے لیے اہم اعلانات

میٹرو بس اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق ہمت کارڈ والے لوگ دونوں سروسز پر مفت سفر کر سکتے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اپنا ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے انہیں ٹکٹ کاؤنٹر پر اپنا ہمت کارڈ دکھانا ہوگا۔

یہ مفت سفری سروس ہفتے کے ہر روز دستیاب ہوگی جو خصوصی افراد کے لیے سفر مزید آسان بنائے گی۔

مزید پڑھیے: میٹرو بس اور اورنج ٹرین کی میڈیا کوریج پر لاکھوں روپے فیس؟

انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ تمام ہمت کارڈ ہولڈرز بغیر کسی فیس کے یہ سروس حاصل کر سکتے ہیں۔

حکومت کی طرف سے فراہم کردہ ہمت کارڈ معذور افراد کے لیے متعدد خدمات پیش کرتا ہے جن میں یہ ایک سفر کی مفت سہولت بھی شامل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp