سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں گلوبل ہارمونی انیشی ایٹو کے تحت سویدی پارک میں منعقد ہونے والے پاکستانی ویک کی تقریبات کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: العلا: سعودی عرب کا ایک تاریخی شہر اور ثقافتی ورثہ
اس ایونٹ نے پاکستانی ثقافت، فن اور روایات کو اجاگر کیا اور زائرین کو پاکستان کے متنوع ثقافتی ورثے کا قریب سے مشاہدہ کرنے کا موقع فراہم کیا۔
پاکستانی ویک کے دوران سویدی پارک میں موسیقی کے دلکش پروگرامز منعقد کیے گئے، جن میں معروف پاکستانی فنکاروں نے اپنی شاندار پرفارمنس سے سامعین کو محظوظ کیا۔
اس کے ساتھ ساتھ پارک میں پاکستانی روایتی ملبوسات، ہنر اور مزیدار کھانوں کی نمائش بھی کی گئی جس نے پاکستانی ثقافت کی خوشبو اور ذائقے کو زندہ کردیا۔
گلوبل ہارمونی انیشی ایٹو کے تحت منعقد ہونے والے اس ایونٹ نے مختلف قومیتوں کے لوگوں کو ایک جگہ اکٹھا کیا اور مختلف ثقافتوں کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو سمٹ، پاک سعودیہ کے لیے کتنی اہم ہوگی؟
اس انیشی ایٹو کا مقصد دنیا بھر سے مختلف ثقافتوں کو ایک پلیٹ فارم پر لاکر ان کے خوبصورت پہلوؤں کو اجاگر کرنا ہے، جس سے نہ صرف زائرین کو مختلف ثقافتوں کو سمجھنے کا موقع ملتا ہے بلکہ مختلف قومیتوں کے درمیان بھائی چارے اور ہم آہنگی کو بھی فروغ دیا جاتا ہے۔