خاتون نے 6 سال تک بستر پر پڑے شوہر کی دل سے دیکھ بھال کی، مگر پھر کیا ہوا؟

پیر 4 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ بھال کے لیے 6 سال وقف کیے تھے، تاہم شوہر نے صحتیاب ہونے کے بعد اسے طلاق دے کر دوسری شادی کرلی۔

نورالسیازوانی نے 2016 میں اس شخص سے شادی کی تھی، جوڑی کا ایک بیٹا بھی ہے، شادی کے 2 سال بعد حادثے کا شکار ہونے کے بعد نورالسیازوانی کا شوہر چلنے پھرنے سے معزور ہوگیا، حادثے کے باعث بستر پر پڑنے پر نورالسیازوانی نے دیکھ بھال کرنے والے کے طور پر خدمات انجام دیں۔

یہ بھی پڑھیں: شخصی آزادی یا شادی کے تقدس کی توہین؟، طلاق کا جشن منانے والی خاتون کی ویڈیو وائرل

6 سال سے سیازوانی نے اپنے شوہر کی خدمت کرنے میں کوئی کمی نہ چھوڑی، اس کے روزمرہ کے کاموں کو سنبھالا، جیسے اُسے ناسوگیسٹرک ٹیوب کے ذریعے کھانا کھلانا، اس کے لنگوٹ کو تبدیل کرنا اور نہانے میں مدد اس کی کرنا وغیرہ۔

اس قدر لگن اور خدمت کے باوجود اس خاتون کا شوہر جب صحتیاب ہوا تو اس نے اسے طلاق دے دی اور علیحدگی کے صرف ایک ہفتے بعد دوسری عورت سے شادی بھی کرلی۔

نورالسیازوانی کے سابق شوہر کی دوسری شادی اور اسے طلاق دینے پر نیٹیزنز نے اس پر خوب تنقید کی ہے اور اسے اسے ‘ناشکرا اور سنگدل’ کا نام دیا ہے۔

2019 میں سیازوانی نے سوشل میڈیا پر اپنے شوہر کی نگہداشت کے سفر کو دستاویزی شکل دینا شروع کی تھی، جس سے اسے سوشل میڈیا پر 32 ہزار سے زیادہ مداح حاصل ہوئے جنہوں نے اس کی عقیدت کی حمایت کی۔

یہ بھی پڑھیں: برازیلین ماڈل کی خود سے شادی کے ایک سال بعد طلاق، وجہ حیرت انگیز نکلی

اپنے تجربے پر بات کرتے ہوئے خاتون نے اپنے سابق شوہر کے حادثے کے بعد کے ابتدائی خوف اور روزمرہ کی مسلسل ذمہ داریوں کو بیان کیا، جو اس نے اکثر اپنے خاندان کی مدد سے انجام دی تھیں۔

نور السیازوانی نے اپنے سابق شوہر کو ان کی نئی شادی پر خوشدلی سے مبارکباد بھی دی ہے۔

خاتون کی کہانی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، بہت سے لوگوں نے اس کے سابق شوہر کے فعل کی مذمت کی ہے اور دیکھ بھال کرنے والوں کی قربانیوں کو زیادہ سے زیادہ تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنگ کے بعد پہلی بار امریکی جنگی جہاز آبنائے ہرمز میں داخل

لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے دل کا دورہ پڑنے کے باعث اسپتال منتقل، حالت تشویشناک

شاہد آفریدی نے اسلام آباد مذاکرات کو خطے میں امن کے لیے خوش آئند قرار دے دیا

واٹس ایپ کا نیا فیچر: اب نامعلوم نمبرز کے اسٹیٹس بھی دیکھنا ممکن

بین الاقوامی پرواز میں بچے کی پیدائش، شہریت اور قانونی شناخت پر نئی بحث کا آغاز

ویڈیو

امریکا اور ایران ایک میز پر، آگے کیا ہونے جا رہا ہے؟

عرب میڈیا سے تعلق رکھنے والی صحافی پاکستانیوں سے متاثر، امریکا ایران مذاکرات میں پاکستان کی ثالثی اہم قرار دیدی

ایران، امریکا کو ایک جگہ بٹھانا بڑی کامیابی ہے، پاکستان دنیا کو کشیدگی سے بچانے کی راہ پر گامزن ہے، جرمن صحافی اسٹیفن شوارزکوف

کالم / تجزیہ

معرکۂ امن، اسلام آباد کی دہلیز پر بدلتی دنیا

وہیل چیئر پر دنیا کی سیاحت کرنے والی مہم جُو خواتین

اسلام آباد میں آخری اوور