شخصی آزادی یا شادی کے تقدس کی توہین؟، طلاق کا جشن منانے والی خاتون کی ویڈیو وائرل

ہفتہ 2 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوشل میڈیا پر ایک خاتون کی طلاق کا جشن منانے کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے خاتون کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا ہے کہ طلاق کا جشن منانا شادی کے تقدس کی توہین ہے۔

سوشل میڈیا پر طلاق کے جشن کی ویڈیو وائرل ہونے پر سوشل میڈیا پر شادی کے بندھن اور طلاق کے حوالے سے بحث بھی چھڑ گئی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’انسٹاگرام ‘ اور ’فیس بک‘ پر جاری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ’نیوی بلیو رنگ ‘کے لباس میں ملبوس خاتون دوستوں کی موجودگی میں ’ہیپی طلاق‘ کا لیبل لگا کر کیک کاٹ رہی ہیں۔ ویڈیو میں خاتون قینچی سے ایک دوپٹے پر لکھے گئے شادی کے الفاظ کو بھی کاٹ رہی ہیں جبکہ اپنی سابق شوہر کے ساتھ تصاویر کو بھی پھاڑ رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر طلاق کے اس انوکھے جشن کو بہت سے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین اس جشن کو شادی کے تقدس کی توہین قرار دے رہے ہیں۔ ان کا استدلال ہے کہ شادی کو ختم کرنا اگرچہ تکلیف دہ عمل ہے، اسے ٹرینڈ یا فیشن کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ‘اگر یہ غلط رشتہ بھی تھا تو طلاق کا جشن منانا شادی کے تقدس کی توہین ہے‘۔

ایک اور شخص نے تبصرہ کیا کہ ’طلاق مردوں اور عورتوں دونوں کے لیے ایک تکلیف دہ تجربہ ہے اور اس کی مذمت کی جانی چاہیے، نہ کہ جشن منایا جانا چاہیے‘۔

شادی یا طلاق جیسے ذاتی فعل کو عوامی تقریبات میں تبدیل کرنے کا رجحان زیادہ عام ہو گیا ہے  اور اس طرح کی ویڈیوز روایتی رشتوں کے بارے میں رویوں کو تبدیل کرنے میں کردار ادا کر رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت، سعودی کمپنیاں متعدد بڑے منصوبوں میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے لیے تیار

پاکستان اور تاجکستان کے درمیان دوطرفہ تجارتی حجم 200ملین ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق

بھارت اسرائیل کی ایک اور سازش بے نقاب، پاکستان کے خلاف ’را‘ اور ’موساد‘ کا پیرس میں خفیہ اجلاس، بی ایل اے کی پشت پناہی کا انکشاف

وی نیوز سے وابستہ سینیئر صحافی عبید اللہ عابد کے جواں سال بیٹے ’انس عبید‘ انتقال کر گئے

بھارتی فوج کی 11 مقامات پر لوگوں کو بنگلہ دیش دھکیلنے کی مبینہ کوششیں ناکام، 28 افراد محصور

ویڈیو

جی بی الیکشن میں پی ٹی آئی کے لیے بُری خبر، سہیل آفریدی کی اہم شخصیت سے ملاقات میں کیا طے پایا؟

بھارت کے متنازع آبی منصوبے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی قرار، خطے میں امن کے لیے سفارتکاری جاری، ترجمان دفتر خارجہ

صدر ٹرمپ کو دھچکا،امریکی ایوانِ نمائندگان نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرارداد منظور کر لی

کالم / تجزیہ

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

کیا لاہور کو آؤٹ سائیڈرز نے تباہ کیا ہے؟

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے