بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شکیب الحسن نئی مشکل میں پھنس گئے ہیں اور ان کا بولنگ ایکشن رپورٹ کردیا گیا ہے۔
کاؤنٹی چیمپیئن شپ کے دوران امپائرز نے بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن کا بولنگ ایکشن رپورٹ کیا، جس کے بعد انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے انہیں بولنگ ایکشن کے جائزے کا کہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں شکیب الحسن اپنا آخری ٹیسٹ کھیلنے ڈھاکا جائیں گے؟
شکیب الحسن نے ستمبر کے مہینے میں سرے کاؤنٹی کی نمائندگی کی اور سمر سیٹ کے خلاف میچ کھیلا، اور اس میچ میں انہوں نے 9 وکٹیں حاصل کرکے ریکارڈ قائم کردیا تھا۔
ابھی تک شکیب الحسن کو معطل نہیں کیا گیا تاہم بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ کرانے کے لیے کہہ دیا گیا ہے، یہ پہلا موقع ہے جب کیریئر کے دوران ان کے بولنگ ایکشن کو مشکوک قرار دیا گیا۔
واضح رہے کہ شکیب الحسن بنگلہ دیش میں قتل کے ایک مقدمے میں بھی نامزد ہیں، جس کے باعث وہ ملک سے باہر ہیں، اگست میں طلبا تحریک کے دوران انہیں مقدمے میں نامزد کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں شکیب الحسن کے بعد بنگلہ دیش کے ایک اور کھلاڑی پر مقدمہ درج
بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن سیکیورٹی خدشات کے باعث جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیلنے بنگلہ دیش نہیں گئے۔