ہیما مالنی کا بالی ووڈ میں صنفی عدم مساوات پر تحفظات کا اظہار

پیر 10 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لیجنڈری اداکارہ ہیما مالنی نے بالی ووڈ میں صفنی عدم مساوات پر تحفظات اظہار کر دیا ہے۔

بالی ووڈ کی نامور اداکارہ نے اپنے ایک انٹرویو میں بھارتی فلم انڈسٹری میں خواتین اداکاروں کے لیے خاطر خواہ کرداروں کی کمی کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔

ہیما مالینی نے انڈسٹری میں مرد اداکاروں کے غلبہ پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام اہم کردار مردوں کے لیے  خصوصی طور پر لکھے جاتے ہیں مگر خواتین کو نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔

اداکارہ کا اپنے کیرئیر میں کچھ یادگار کردار کرنے کے باوجود بھی یہ ماننا ہے کہ انڈسٹری نے خواتین اداکاروں کو اہم کردار نہیں دیے جس کی وہ واقعی مستحق ہیں۔

بھارتی اداکارہ نے ان مسائل پر بھی روشنی ڈالی جن کا سامنا خواتین اداکاروں کو اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگیوں میں توازن قائم کرنے کے لیے کرنا پڑتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں خواتین اداکاروں کی مانگ بڑھ رہی ہے اوراس وقت میں ہیما مالنی کا یہ بیان انڈسٹری پر منفی اثرات ڈالے گا۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ اگرچہ انڈسٹری وقت گزرنے کے ساتھ تبدیل ہو رہی ہے لیکن صنفی مساوات کے حصول کے لیے ابھی بھی بہت طویل سفر طے کرنا ہو گا۔

دوسری جانب فلم انڈسٹری میں صنفی عدم مساوات کے بارے میں بات کرنے پر اداکارہ ہیما مالنی کو بہت سے لوگوں نے سراہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میرے مرنے کے بعد بیوی کی دیکھ بھال کون کرے گا؟ 65 سالہ شخص نے بیوی کا قتل کردیا

آزاد کشمیر میں بروقت الیکشن کی راہ ہموار، غلام مصطفیٰ مغل نے چیف الیکشن کمشنر کا حلف اٹھالیا

وفاقی آئینی عدالت نے خیبر پختونخوا کا تعمیراتی خدمات پر ٹیکس قانونی قراردیدیا

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ نے 12 ارب ڈالر کا سنگ میل عبور کر لیا

’رمضان سے پہلے نازیبا ساڑھیاں اور اب سر پر ڈوپٹا؟‘ لائیو کالر کا جویریہ سعود سے سخت سوال

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب