روہت شرما کی جگہ جسپریت بمراہ کو کپتان بنایا جائے، سنیل گواسکر کا انڈین بورڈ سے مطالبہ

منگل 5 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی اور کرکٹ تجزیہ کار سنیل گواسکر نے بھارتی کرکٹ بورڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں روہت شرما کی جگہ جسپریت بمراہ کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا جائے۔

بھارتی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سنیل گواسکر نے کہا کہ کپتان کے لیے پہلا ٹیسٹ کھیلنا ضروری ہوتا ہے، اگر وہ انجری کا شکار ہوجاتا ہے تو یہ الگ بات ہے لیکن سیریز کے پہلے ہی ٹیسٹ میچ میں اگر کپتان دستیاب نہیں اور اس کی جگہ نائب کپتان کو ٹیم کی قیادت سونپ دی جائے تو اس پر دباؤ بڑھتا ہے، نائب کپتان کے لیے کپتانی کی ذمہ داری لینا آسان نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ نے تیسرا ٹیسٹ میچ جیت لیا، 24 سال بعد بھارت کو گھر میں وائٹ واش کا سامنا

انہوں نے کہا کہ خبروں میں پڑھا ہے کہ روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے پہلے اور دوسرے میچ میں نہیں کھیلیں گے، اگر ایسی بات ہے تو بھارتی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین اجیت اگرکر کو چاہیے کہ وہ نائب کپتان کو پورے ٹور کی ذمہ داری دیں، اس حوالے سے فیصلہ بالکل واضح ہونا چاہیے۔

https://Twitter.com/_FaridKhan/status/1853496403974369353?t=iyGOe3ZISe280zrSWdLkxQ&s=19

سنیل گواسکر نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف حالیہ ٹیسٹ سیریز میں بھارت کو 0-3 سے شکست ہوئی ہے تو ایسی صورت میں اگلی سیریز کے لیے ٹیم کا لیڈر ہونا ضروری ہے، اگر روہت شرما ایک دو میچز کے لیے بطور کپتان دستیاب نہیں تو انہیں بقیہ سیریز کے بقیہ میچز میں بطور کھلاڑی شریک کیا جانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی، بھارتی کرکٹ ٹیم کے میچ اب کن شہروں میں ہوں گے؟ نئی تجویز سامنے آگئی

واضح رہے کہ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان 5 ٹیسٹ میچز کی سیریز 22 نومبر 2024 سے 3 جنوری 2025 تک آسٹریلیا میں کھیلی جائے گی۔ اس سیریز کے لیے روہت شرما کو بھارتی ٹیم کا کپتان جبکہ جسپریت بمراہ کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ تاہم بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کپتان روہت شرما پہلے اور دوسرے ٹیسٹ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

برازیلی انفلوئنسر عمارت کی چھت سے گر کر ہلاک

لیڈی ریڈنگ اسپتال میں آتشزدگی، بروقت کارروائی سے صورتحال پر قابو پا لیا گیا

شاباش گرین شرٹس! محسن نقوی کی ون ڈے سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد، سری لنکا کا بھی شکریہ

بابر اعظم کا ایک اور سنگ میل، پاکستان کے جانب سے سب سے زیادہ ون ڈے سینچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا

ججز کے استعفوں کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے، علی محمد خان

ویڈیو

سپریم کورٹ ججز کے استعفے، پی ٹی آئی کے لیے بُری خبر آگئی

آئینی ترمیم نے ہوش اڑا دیے، 2 ججز نے استعفیٰ کیوں دیا؟ نصرت جاوید کے انکشافات

اسلام آباد کے صفا گولڈ مال میں مفت شوگر ٹیسٹ کی سہولت

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے