بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات اور خفیہ مقدموں میں گرفتار نہ کرنے کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان پر حملہ میں نامزد ملزم نوید کی درخواست ضمانت خارج
سابق وزیر اعظم عمران خان کی ہمشیرہ نورین نیازی کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے سماعت کی، درخواست گزار نے عدالت سے عمران خان کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دینے کی استدعا کی۔
عمران خان کی ہمشیرہ نورین نیازی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اس وقت 9 مئی اور توشہ خانہ کیس میں جیل میں قید ہیں، خدشہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف نامعلوم مقدمات درج کیے گئے ہیں، لہذا عدالت عمران خان کیخلاف درج مقدمات کی تفصیل فراہم کرنے کا حکم دے۔
مزید پڑھیں:بشریٰ بی بی کی خفیہ مقدمات میں ممکنہ گرفتاری لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
درخواست گزار نے عدالت نے استدعا کی کہ بانی پی ٹی آئی کی خفیہ مقدمات میں گرفتاری روکنے کا حکم دیا جائے، لاہور ہائیکورٹ نے سماعت 12 نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے صوبائی حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔