شارک ٹینک ایک بزنس ریئلٹی ٹی وی شو ہے جو 27 سے زیادہ ممالک میں ایئر ہو چکا ہے اور اب یہ پاکستان میں بھی شروع ہو چکا ہے، ’شارک ٹینک پاکستان‘ ملک کا پہلا کاروباری ریئلٹی شو ہے جو اس سے قبل پڑوسی ملک بھارت اور بنگلہ دیش میں بھی نشر ہوچکا ہے۔ اب تک اسی شو کے دنیا بھر میں 50 سے زائد سیزنز نشر ہوچکے ہیں۔
’شارک ٹینک‘ میں ایسے نمائندے شریک ہوتے ہیں جو اپنے کاروبار کو بڑھانے کے لیے مختلف سرمایہ کاروں کو پروپوزل پیش کرکے فنڈنگ حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ریئلٹی شو میں شریک ہونے والے سرمایہ کاروں کو ’شارک‘ کہا جاتا ہے جو کہ اسٹارٹ اپس کی ٹیم کے پروپوزلز کی بنیاد پر انہیں سرمایہ دینے کے لیے رضامندی ظاہر کرتے ہیں۔
شارک ٹینک کے پاکستان میں نشر ہونے کے بعد صارفین ایک ہی سوال کرتے نظر آتے ہیں کہ کیا معروف بزنس ریئلٹی شو نئے کاروباری آئیڈیاز کے لیے بڑی سرمایہ کاری راغب کر پائے گا؟
گوادر سپیکس نامی ایک صارف نے لکھا کہ شارک ٹینک پاکستان کا آغاز ایک اہم سنگ میل ہے، جو ملک بھر کے نوجوان کاروباری افراد کے لیے ایک نیا موقع فراہم کرتا ہے۔ اس پلیٹ فارم کے ذریعے نمائندے اپنے خیالات پیش کر کے سرمایہ کاروں سے مالی مدد حاصل کر سکتے ہیں جس سے کاروباری ثقافت کو مزید فروغ ملے گا۔
شارک ٹینک پاکستان کا آغاز ایک اہم سنگ میل ہے، جو ملک بھر کے نوجوان کاروباری افراد کے لیے ایک نیا موقع فراہم کرتا ہے۔ اس پلیٹ فارم کے ذریعے، انٹرپرینیئرز اپنے خیالات پیش کر سکتے ہیں اور سرمایہ کاروں سے مالی مدد حاصل کر سکتے ہیں، جس سے کاروباری ثقافت کو مزید فروغ ملے گا۔ pic.twitter.com/rWDFhhruyB
— Gwadar speaks (@ACara9174) November 4, 2024
ایک صارف نے طنزاً لکھا کہ شارک ٹینک پاکستان کے ججز خود امداد کے مستحق لگ رہے ہیں۔
شارک ٹینک پاکستان کے جو ججز ہیں یہ تو خود امداد کے مستحق لگ رہے ہیں 🤷
— Rana Imran Saleem (@naya_kisan) October 30, 2024
ایک صارف نے لکھا کہ شارک ٹینک پاکستان کے مقابلے ہندوستان میں زیادہ دیکھا جائے گا اور اگلے چند ہفتوں میں ایک میم فیسٹ بن جائے گا۔
Sharktank Pakistan will have more viewers in India than Pakistan. It will be such a meme fest for the next few weeks 😬
— Punith Reddy (@punithreddya) November 4, 2024
واضح رہے شارک ٹینک کے نام سے بزنس ریئلٹی شو کا آغاز 2001 میں جاپان سے ہوا تھا اس کے بعد 2005 میں برطانیہ میں اور 2009 میں امریکا میں شروع کیا گیا تھا۔