آئینی بینچ کی تشکیل کے ساتھ ہی ججز کمیٹی کی ہیئت بھی تبدیل

منگل 5 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم جوڈیشل کمیشن کی جانب سے آئینی بینچ کی تشکیل کے ساتھ ہی پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی (ججز کمیٹی) کی ہیئت بھی تبدیل ہوگئی۔

سپریم جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں آئینی بینچ تشکیل دے دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں سپریم جوڈیشل کمیشن نے 7 رکنی آئینی بینچ تشکیل دے دیا، جسٹس امین الدین سربراہ مقرر

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت سپریم جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں آئینی بینچ کی تشکیل کی منظوری دی گئی۔

گزشتہ روز پریکٹس اینڈ پروسیجر بل میں کی گئی ترمیم کے بعد آئینی بینچ کا سربراہ ججز کمیٹی کا ممبر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں جسٹس منیب اختر کو کام کرنے سے روکا جائے، سپریم جوڈیشل کونسل میں درخواست دائر

اب چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت ججز کمیٹی میں عدالت عظمیٰ کے سینیئر جج اور آئینی بینچ کے سربراہ شامل ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp